اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 فور دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کی مزید تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی لاہور سے رجسٹرڈ تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی کا نمبر LEI 7793 تھا،گاڑی سید سجاد حیدر کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔ گاڑی کے مالک کا تعلق چکوال سے ہےجبکہ گاڑی کی آخری ٹوکن ٹیکس ادائیگی جولائی 2021 کو کی گئی۔پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے خود کش حملہ آور کا موبائل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی تفصیلات منظرعام پر
مناظر: 963 | 23 Dec 2022