بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

یوم الحاق پاکستان کے موقع پر مظفر آباد میں ریلی

       
مناظر: 349 | 19 Jul 2023  

مظفرآباد 19جولائی(نیوز ڈیسک )کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کی اکائی تنظیم تحریک شباب المسلمین کے زیر اہتمام آج آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں یوم الحاق پاکستان کے موقع پرایک ریلی نکالی گئی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریلی میں طلبہ اور تحریک شباب المسلمین کے کارکنوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور پاکستان اور کشمیر کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے بلند کئے ۔ مظفرآباد کی فضا ”ہم پاکستانی ہیں اورپاکستان ہمارا ہے” کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی ۔ مظاہرین نے مرکزی شاہراہ پر لال چوک اپڑ اڈہ سے سی ایچ ایم مظفرآباد تک مارچ کیا۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج جموں و کشمیر کے عوام سات دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی کشمیری عوام 19جولائی 1947کی قرار داد کی تجدید کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرینگر میں پاس کی گئی تاریخی قرارداد مسلمانان کشمیر کی پاکستان کے ساتھ نظریاتی اور فکری وابستگی کا عملی اظہار اورجموں و کشمیر کی غالب مسلم اکثریت کی خواہشات اور امنگوں کی ترجمانی تھی۔ریلی میں نصیر میر، زبیر درانی، منیر احمد کونشی، فیض اللہ درانی، زبیر شاہ، شاہد اعوان، ارشد اعوان، عاطف میر، امتیاز اعوان، راجہ محمد فیضان، حبیب اللہ میر، احمد شیخ، چوہدری عاطف ،فراز شیخ اور دیگر نے شرکت کی ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0