اتوار‬‮   22   دسمبر‬‮   2024
 
 

ن لیگ کا اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ

       
مناظر: 415 | 24 Jul 2023  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ ن اسحاق ڈار کے نام پر باقی سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے رہی ہے جبکہ اسحاق ڈار بطور نگران وزیر اعظم اسٹیبلشمٹ کو بھی قابل قبول ہیں۔
تاہم اس حوالے سے ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ن لیگ نے اسحاق ڈار کا نام نگران وزیر اعظم کے طور پر پیپلز پارٹی کے سامنے نہیں رکھا، جب نام سامنے آئے گا تو اس وقت فیصلہ کریں گے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا مستقبل میں اسحاق ڈار کا نام آتا ہے تو اس پر مشاورت ہوسکتی ہے، پارٹی لیڈرشپ اور سینئر قیادت نگران وزیراعظم کے نام سے متعلق فیصلہ کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی طرح دیگر جماعتوں نے بھی نگران کے نام پر مشاورت کرنی ہے، پارٹی کے اندر بھی نگران وزیراعظم سے متعلق مشاورت جاری ہے تاہم ابھی نام فائنل نہیں ہوا، جیسے ہی نگران وزیراعظم سے متعلق نام فائنل ہوگا بتا دیا جائےگا۔
اس سے قبل جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی کہا تھا اگر تمام جماعتیں اتفاق کرتی ہیں تو اسحاق ڈار نگران وزیراعظم ہوں گے تاہم نگران وزیراعظم کا فیصلہ تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہو گا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے ہماری حکومت اپنی مدت پوری کر کے چلی جائے گی، اب انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، نئی مردم شماری سے متعلق فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0