لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پنجاب پولیس کے سابق آئی جیز کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کرنیوالوں میں شوکت جاوید، چودھری یعقوب، خالد فاروق، طارق پرویز شامل ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملاقات میں پولیس ریفارمز اور کریمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات پر بات چیت ہوئی، عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پولیس ریفارمز اور کریمنل جسٹس سسٹم میں بہتری کیلئے اصلاحات ضروری ہیں ، ملک میں قانون کی بالادستی کے بغیر اہم ٹاسک حاصل نہیں کئے جا سکتے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ قانون کی بالادستی معاشی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کیلئے ضروری ہے ۔