جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بلوم برگ نے پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کے اندازوں کو غلط قرار دیدیا

       
مناظر: 394 | 2 Aug 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی جریدے بلوم برگ کے ماہرین نے پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کے اندازوں کو غلط قرار دے دیا۔ گزشتہ دنوں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ جمیل احمد کا کہنا تھا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کےمطابق آنےوالےمہینوں میں منہگائی میں کمی متوقع ہے، اگلے دو ماہ مہنگائی کی شرح 20 سے 22 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ اگلے سال ترقی کی شرح دو سے تین فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی جریدے بلوم برگ کے ماہرین کا تجزیہ ہے کہ پاکستان میں اگلے سال مہنگائی کم نہیں بلکہ اور بڑھے گی، اسٹیٹ بینک کو شرحِ سود بڑھانا ہی ہوگی۔ بلوم برگ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے باعث بجلی ،گیس مہنگی کرنا لازم ہوگا جو مہنگائی بڑھانے کی وجہ بنیں گے ۔ ماہرین نے مزید کہا کہ پاکستان میں کھانے پینے کی اشیا تقریباً 40 فیصد کی شرح سے مہنگی ہورہی ہیں ۔ آئی ایم ایف کا اوسط مہنگائی کا اندازہ 26 جبکہ اسٹیٹ بینک کا 20 سے 22 فیصد کا ہے ۔ بلوم برگ کے ماہرین کے مطابق امپورٹ پر پابندی ہٹانے سے خوراک کی سپلائی بہتر ہوجائے گی ۔ خیال رہے کہ غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز نے چند روز قبل ایک سروے کے ذریعے دعویٰ کیا تھا کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر پاکستان میں شرح سود ایک فیصد اضافے سے 23 فیصد تک ہو سکتی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0