اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری پہلا ٹیسٹ میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ شاداب خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی اور شاہین شاہ کی تصویر شیئر کی گئی جو ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر وائرل ہے۔ شاداب نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ‘میں شاہین کے ہمراہ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے میرے ہوم گراؤنڈ پر موجود ہوں’۔خیال رہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے جہاں انگلش ٹیم نے شاندار آغاز کیا۔
شاداب اور شاہین پہلا ٹیسٹ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے
مناظر: 998 | 1 Dec 2022