بدھ‬‮   11   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارت میں روسی سیاستدان کی پراسرار موت کی تحقیقات شروع

       
مناظر: 223 | 28 Dec 2022  

 

نئی دلی (نیوز ڈیسک ) روس کے امیر ترین سیاستدان اور یوکرین جنگ کے مبینہ ناقد پاویل اینتونوف کی بھارت کے ایک ہوٹل میں پراسرار موت کی تحقیقات کا آغاز کر دیاگیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کی اطلاعات میں کہاگیا ہے کہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں گزشتہ روز65سالہ پاویل اینتونوف کی خون میں لت پت لاش ہوٹل کے باہر سے برآمد ہوئی تھی جہاں وہ اپنے 3 روسی ساتھیوں کے ہمراہ مقیم تھے۔اینتونوف اور ان کے دوست دسمبر کے وسط میں بھارتی ریاست اڑیسہ پہنچے تھے۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ اور ہوٹل کے عملے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔پولیس کا مزیدکہنا ہے کہ پاویل اینتونوف حادثاتی طور پر ہوٹل کی چھت سے گر گئے تھے، بظاہر یہ واقعہ خودکشی کا لگتا ہے کیوں کہ پاویل اپنے دوست کی موت پر بہت افسردہ تھے۔اس سے قبل 22دسمبر کو اسی ہوٹل میں روس کے رکن پارلیمنٹ اینتونوف کے ساتھی ولادیمیر بدینوف بھی اپنے کمرے میں بیہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے اورہسپتال لے جانے پر ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا تھا۔تاہم بھارت میںروسی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیس کو دونوں واقعات میں مجرمانہ کارروائی کے شواہد نہیں ملے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0