ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

سی پیک کو نئے دور میں داخل کریں گے‘: وزیراعظم شہباز شریف چین روانہ

       
مناظر: 665 | 4 Jun 2024  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) زیراعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دورہ چین کے دوران سی پیک کو نئے دور میں داخل کرنے کے لیے چینی قیادت کے ساتھ گفتگو کریں گے۔>دورے سے قبل پاکستانی قوم کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ’چین کی پاکستان سے لازوال دوستی ہے، روز اول سے ہم ایک دوسرے پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔ چین پاکستان  کی دوستی کی نظیر ملنا مشکل ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’چین کے ساتھ ہمارا تعلق ہمسایے کا تعلق ہے جو 75 سال پر محیط ہے۔ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا چین نے طوفان، جنگ، زلزلے میں ہمیشہ پاکستان کا بھائی کی طرح ساتھ دیا۔ان کے مطابق ’سی پیک کے ذریعے نواز شریف نے 45 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اہتمام کیا۔ ہمارا یہ دورہ اس دوستی کی ایک اور اونچی سمت متعین کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ’چینی صدر شی جن پنگ کی ویژن کی وجہ سے چین دنیا کی دوسری بڑی معاشی اور فوجی طاقت ہے۔ چینی لیڈر شپ کا دل سے متعرف ہوں۔منگل کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران پاکستان اور چین کے مابین نہ صرف سی پیک کے دوسرے مرحلے، اسٹریٹجک شرکت داری بلکہ تجارت و سرمایہ کاری، دفاع، قومی و علاقائی سلامتی، توانائی، خلائی تحقیق، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم و ہنر اور تقافتی شعبے میں تعاون کے فروغ پر گفتگو ہو گی۔icle>

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0