بدھ‬‮   11   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارت عالمی سطح پر شرم سے پانی پانی ، قطر میں ’’ را‘‘ کے8جاسوس گرفتار

       
مناظر: 226 | 5 Dec 2022  

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) جہاں سب کی نظریں قطر میں جاری فٹبال عالمی کپ پر لگی ہوئی ہیں،وہاں بھارت اپنی شرمندگی کو چھپانے کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار اپنی بحریہ کے 8اہلکاروں کو کسی بھی قیمت پر چھڑانے کی سرتوڑ کوششیں کررہا ہے۔ مودی حکومت نے انڈین سروس مین موومنٹ (IESM)کو متحرک کردیا ہے کہ وہ بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کو ایک خط لکھ کر ان سے مداخلت کی درخواست کریں تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ گرفتار افسران سابق فوجی ہیںاور اس الزام سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔خط کی کاپیاں وزیر اعظم مودی، وزیر دفاع اور تینوں افواج کے سربراہوں کو بھی بھیجی گئی ہیں۔ اس ساری مشق کا مقصد قطری حکومت کو یقین دلانا ہے کہ گرفتار افسران حاضر سروس نہیں بلکہ بحریہ کے سابق اہلکار ہیں تاکہ فٹ بال عالمی کپ کے بعد قطری حکومت کی جانب سے گرفتاراہلکاروں کے اعترافی بیان سامنے آنے کی صورت میں شرمندگی سے بچا جا سکے۔اطلاعات کے مطابق گرفتاربھارتی اہلکار بھارتی خفیہ ایجنسی ”را”کے ایجنٹ ہیں جو قطر کے شہر دوحہ میںدہرا گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنسی سروسز کے کارکنوں کے طورپرکام کرتے تھے۔بھارت نے ان کی گرفتاری کو چھپایا تھا اور یہ معاملہ تب ہی منظر عام پر آیا جب بحریہ کے اہلکاروں کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر یہ انکشاف کیا کہ انہیں30 اگست کو آدھی رات کے قریب دوحہ میں ان کے گھروں سے اسٹیٹ سیکیورٹی بیورو وزارت داخلہ قطر نے اٹھایا ہے۔ بعد ازاں قطر میں بھارتی سفیر کو گرفتاریوں کی تصدیق کرنا پڑی۔مبینہ طور پر ان آٹھوں کو قونصلر رسائی صرف ایک بار 3اکتوبر کو دی گئی جب یہ معلوم ہوا کہ وہ قید تنہائی میں ہیں۔ گرفتارکئے گئے بھارتی بحریہ کے اہلکاروں کی شناخت کمانڈر پورنندو تیواری، کیپٹن نوتیج سنگھ گل، کمانڈر بیرندر کمار ورما، کیپٹن سوربھ وششت، کمانڈر سوگناکر پکالا، کمانڈر امیت ناگپال، کمانڈرسنجیو گپتا اور سیلر راگیش کے طور پر کی گئی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ان کوجلد از جلد رہائی دلائی جائے اور وطن واپس لایا جائے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0