اسکاٹ لینڈ(نیوز ڈیسک ) برطانیہ کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی نژاد سیاسی رہنما حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان سربراہ منتخب ہوگئے۔ حمزہ یوسف کو ایک روز قبل اسکاٹش نیشنل پارٹی نے اپنا صدر منتخب کیا تھا جس کے بعد انہوں نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا اور پھر اسکاٹ لینڈ کے سربراہ کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے ساتھ ہی وہ فرسٹ منسٹر بھی بن گئے۔ حمزہ یوسف گلوسگو میں پولک سے رکن اسکاٹش پارلیمنٹ تھے۔ اس سے قبل وہ وزیر صحت کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ وہ محض 26 برس کی عمر میں اسکاٹش پارلیمنٹ کا رکن بنے اور انہیں پارلیمنٹ کا کم عمر ترین رکن کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹش کابینہ میں وزیر انصاف اور ٹرانسپورٹ بھی رہ چکے ہیں۔ اسکاٹ لینڈ کے سربراہ کے والد کا تعلق میاں چنوں سے ہے۔
تاریخ رقم، پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان سربراہ منتخب
مناظر: 618 | 29 Mar 2023