جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس پر پاکستان کا سخت اظہارِ ناراضی

       
مناظر: 212 | 11 Apr 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس پر پاکستان کی جانب سے سخت اظہارِ ناراضی کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت نے 22 تا 24 مئی سیاحتی ورکنگ گروپ کا سری نگر میں اجلاس شیڈول کیا ہے، سری نگر اور لہہ میں امورِ نوجوانان پر دیگر 2 شیڈول اجلاس بھی پریشان کن ہیں۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق بھارت کی غیر ذمے دارانہ حرکت مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی قبضے کو دوام دینے کا اقدام ہے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ اقدام کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرار دادوں کو بھی مدِ نظر نہیں رکھا گیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کا غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کرنے کامنصوبہ ہے۔
پاکستان نے 22 مئی کو سری نگر میں جی 20 ٹور ازم ورکنگ گروپ کا اجلاس کرنے کے بھارتی فیصلے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کے مشاورتی فورم کے انعقاد کا شیڈول جاری کرنا بھی پریشان کن ہے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت کا غیر ذمے دارانہ اقدام سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنا غیر قانونی قبضہ برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات جموں و کشمیر کی حقیقت چھپا نہیں سکتے، مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر 7 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے موجود ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0