ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر متقی 3 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

       
مناظر: 556 | 5 May 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی آج سے پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قائم مقام افغان وزیر خارجہ 6 مئی کو 5 ویں چین، پاکستان، افغانستان سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات میں شریک ہوں گے، چین کے وزیر خارجہ کن گینگ بھی سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات میں حصہ لیں گے۔ ترجمان کے مطابق افغانستان کے قائم مقام وزیرخارجہ مولوی امیرخان متقی کے وفد میں قائم مقام افغان وزیر تجارت و صنعت حاجی نورالدین عزیز اور اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔ افغان وزیرخارجہ کے دورے کے دوران دوطرفہ اجلاس بھی منعقد ہوں گے، جس میں اقتصادی، تجارتی، روابط، امن و سلامتی اور تعلیم کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے پاکستان ایک پرامن، خوشحال، مستحکم اور منسلک افغانستان کا خواہاں ہے، افغان حکومت کے ساتھ عملی روابط کو جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0