ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

امریکا میں ڈرائیور نے کار پناہ گزینوں پر چڑھا دی؛ 8 ہلاک اور10 زخمی

       
مناظر: 794 | 8 May 2023  

 

آسٹن(نیوز ڈیسک ) امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک تیز رفتار کار نے شیلٹر ہاؤس کے باہر کھڑے تارکین وطن کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 8 ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ جنوبی ٹیکساس کے شہر براؤنزول میں پیش آیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے تارکین وطن ہیں اور ان کا تعلق وینزویلا سے ہے جو چند روز قبل ہی اس شیلٹر ہاؤس میں منتقل ہوئے تھے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تارکین وطن اپنے شیلٹر ہاؤس کے سامنے بنے اسٹاپ پر بس کے انتظار میں کھڑے ہیں کہ ایک تیز رفتار کار ریڈ سگنل توڑتے ہوئے ان پر چڑھ دوڑتی ہے۔
پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک یہ واضح نہیں کہ یہ دانستہ کی گئی حرکت تھی یا پھر صرف ایک حادثہ۔ کیس کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0