اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

کشمیر پر ناجائز بھارتی تسلط خلاف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پاکستان کی پیش کردہ قرارداد منظور

       
مناظر: 702 | 22 Dec 2022  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی حق خود ارادیت کے حوالے سے پیش قرارداد منظور کرلی۔ قرارداد پاکستان کی جانب سے مقبوضہ ریاستوں کی عوام کی آواز بن کر انہیں حق خودارادیت دینے کے لئے پیش کی گئی۔ قرارداد کی روح سے کسی بھی طاقت کو باہر سے کسی دوسرے ملک یا ریاست کے معاملات میں دخل اندازی کرنے یا پھر کسی دوسری ریاست کے لوگوں کو زبردستی اپنے ظالمانہ جبر کے زیر عتاب لانے سے روکنے کے لئے ہے۔ قرارداد کا مقصد عالمی طاقتوں کی توجہ کشمیر پر مبزول کروانا ہے جو کئی دہائیوں سے بھارتی غیرقانونی قبضے اور ظلم کا شکار ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں کشمیری آزادی کی جدو جہد میں شہید ہوشکے ہیں جب کہ آج بھی کشمیری آزادی جیسے بنیادی حق کے لئے جد و جہد میں عظیم قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔ پاکستان 1970 سے اس قرارداد کی حمایت اور حق خودارادیت و آزادی کو اجاگر کرنے میں سرفہرست ہے۔ ایسے میں اقوام متحدہ کا اس قرارداد کو منظور کرنا عالمی قوانین اور پہلے سے اس ضمن میں پاس کی گئی قراردادوں کی ایک مرتبہ پھر سے تصدیق ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی اداروں پر لازم ہے کہ اس قرارداد پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0