فیکٹ چیک: خواجہ آصف کی پاک بھارت موازنے میں بھارت کی تعریف کرنے والی ویڈیو فیک نکلی عمران خان کا نجی اسپتال سے علاج کے احکامات کے بعد عام قیدیوں کا بھی عدالت سے رجوع بانی نے کوئی ڈیل نہیں کی، وزیر داخلہ سے ملاقاتوں کی تفصیل نہیں بتا سکتا، بیرسٹر گوہر نئے صوبے پاکستان کے مفاد میں ہیں تو ضرور بننے چاہئیں، وفاقی وزیر ایرانی ریال تاریخ کی کم ترین سطح پر، ایک ڈالر 20 لاکھ ریال سے تجاوز کرگیا ایران کے پاس بین الاقوامی تجارتی راستوں کو مکمل طور پر بند کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، جے ڈی وینس برطانوی وزیرِ اعظم اپنے پہلے سرکاری دورے پر یوکرین روانہ ہونگے دو روز میں 30 وکٹیں گرنے کے باوجود میکے کی پچ کو ’بہترین‘ ریٹنگ ملنے کا امکان گولف کے اشتہار میں خاتون سے مبینہ بدسلوکی پر امریکی کمپنی نے معافی مانگ لی ایران جنگ کا ایک اور اثر، امریکا نے جنوبی کوریا کے ساتھ بڑی فوجی مشقیں منسوخ کردیں فیکٹ چیک: خواجہ آصف کی پاک بھارت موازنے میں بھارت کی تعریف کرنے والی ویڈیو فیک نکلی عمران خان کا نجی اسپتال سے علاج کے احکامات کے بعد عام قیدیوں کا بھی عدالت سے رجوع بانی نے کوئی ڈیل نہیں کی، وزیر داخلہ سے ملاقاتوں کی تفصیل نہیں بتا سکتا، بیرسٹر گوہر نئے صوبے پاکستان کے مفاد میں ہیں تو ضرور بننے چاہئیں، وفاقی وزیر ایرانی ریال تاریخ کی کم ترین سطح پر، ایک ڈالر 20 لاکھ ریال سے تجاوز کرگیا ایران کے پاس بین الاقوامی تجارتی راستوں کو مکمل طور پر بند کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، جے ڈی وینس برطانوی وزیرِ اعظم اپنے پہلے سرکاری دورے پر یوکرین روانہ ہونگے دو روز میں 30 وکٹیں گرنے کے باوجود میکے کی پچ کو ’بہترین‘ ریٹنگ ملنے کا امکان گولف کے اشتہار میں خاتون سے مبینہ بدسلوکی پر امریکی کمپنی نے معافی مانگ لی ایران جنگ کا ایک اور اثر، امریکا نے جنوبی کوریا کے ساتھ بڑی فوجی مشقیں منسوخ کردیں

بین الاقوامی پانیوں میں اسرائیلی کارروائی، غزہ جانے والے امدادی بحری بیڑے کی کشتیوں پر قبضہ

Link copied!

مقبوضہ فلسطین کے لیے امداد لے جانے والے بین الاقوامی بحری بیڑے گلوبل صمود فلوٹیلا کی کشتیوں کو اسرائیلی افواج نے بحیرہ روم میں روک کر ان پر کارروائی کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی نیوی نے ڈرونز، کمیونیکیشن جیمنگ ٹیکنالوجی اور مسلح اہلکاروں کی مدد سے اس امدادی مشن کو روکنے کی کوشش کی۔

فلوٹیلا کے منتظمین کے مطابق اسرائیلی فوجی کشتیاں اچانک قریب آئیں، لیزر شعاعیں ڈالیں اور اسلحے کے زور پر کشتیوں میں سوار افراد کو گھٹنوں کے بل بیٹھنے کا حکم دیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی بین الاقوامی پانیوں میں کی گئی، جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق 58 کشتیوں پر مشتمل اس بیڑے میں سے کم از کم 7 کشتیوں کو یونان کے جزیرے کریٹ کے قریب قبضے میں لے لیا گیا، جبکہ کئی دیگر کشتیوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ فلوٹیلا کے مطابق 11 کشتیوں سے مکمل رابطہ ختم ہو چکا ہے، جس پر شدید تشویش ظاہر کی جا رہی ہے۔

گلوبل صمود فلوٹیلا کے ترجمان گور تسابر نے اس کارروائی کو ’غیر مسلح شہری کشتیوں پر براہ راست حملہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو بین الاقوامی پانیوں میں ایسی کارروائی کا کوئی اختیار حاصل نہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 400 سے زائد شہریوں کی جان خطرے میں ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر ڈینی ڈینن نے اس کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیڑا اسرائیل کے علاقے تک پہنچنے سے پہلے ہی روک دیا گیا اور فوج نے “عزم کے ساتھ کارروائی” کی۔

فلوٹیلا میں شامل ایک کارکن طارق رؤف نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی جہازوں نے بیڑے کو گھیرے میں لے لیا تھا، جبکہ چھوٹی کشتیوں اور ڈرونز کے ذریعے نگرانی کی جا رہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے ریڈیو سگنلز کو بھی جام کیا اور نفسیاتی دباؤ ڈالنے کے لیے مختلف حربے استعمال کیے۔

رپورٹس کے مطابق یہ بیڑا اٹلی سے روانہ ہوا تھا اور غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کے لیے جا رہا تھا، جہاں جاری جنگ کے باعث شدید انسانی بحران پیدا ہو چکا ہے۔ یہ حالیہ برسوں میں غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی سب سے بڑی کوشش قرار دی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق اسرائیل کی جانب سے اتنے دور بین الاقوامی پانیوں میں کارروائی ایک غیر معمولی اقدام ہے، جس پر عالمی سطح پر قانونی اور سفارتی بحث متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *