آبنائے ہرمز کو سلامتی اور خوشحالی کا ذریعہ بنائیں گے، ایرانی پاسدارانِ انقلاب 25 سال کی عمر کے بعد جلد کو جھریوں سے کیسے بچائیں؟ دنیا کا منفرد ٹریفک سگنل جو سال میں صرف ایک بار گرین ہوتا ہے گوگل کروم میں سکیورٹی مسائل کو ختم کرنے کیلئے نئی اپ ڈیٹ جاری امریکا نے مشرقِ وسطیٰ کے اتحادیوں کو 8.6 ارب ڈالر کا فوجی ساز و سامان فروخت کرنے کی منظوری دے دی امریکا مقاصد کے حصول تک ایران جنگ سے باہر نہیں نکلے گا، ٹرمپ سفارتکاری کا راستہ کھلا رکھنے کیلیے تیار ہیں لیکن امریکا کو دھمکی آمیز لہجہ بدلنا ہوگا؛ ایران افغان طالبان فورسز کا سرحد پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، وزیراطلاعات خیبرپختونخوا حکومت نے کلائمیٹ ایکشن بورڈ ترمیمی بل کی منظوری دے دی شیردل حنین شاہ نے آخری اوور میں بازی پلٹ دی، کنگزمین ٹرافی سے ایک فتح دور آبنائے ہرمز کو سلامتی اور خوشحالی کا ذریعہ بنائیں گے، ایرانی پاسدارانِ انقلاب 25 سال کی عمر کے بعد جلد کو جھریوں سے کیسے بچائیں؟ دنیا کا منفرد ٹریفک سگنل جو سال میں صرف ایک بار گرین ہوتا ہے گوگل کروم میں سکیورٹی مسائل کو ختم کرنے کیلئے نئی اپ ڈیٹ جاری امریکا نے مشرقِ وسطیٰ کے اتحادیوں کو 8.6 ارب ڈالر کا فوجی ساز و سامان فروخت کرنے کی منظوری دے دی امریکا مقاصد کے حصول تک ایران جنگ سے باہر نہیں نکلے گا، ٹرمپ سفارتکاری کا راستہ کھلا رکھنے کیلیے تیار ہیں لیکن امریکا کو دھمکی آمیز لہجہ بدلنا ہوگا؛ ایران افغان طالبان فورسز کا سرحد پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، وزیراطلاعات خیبرپختونخوا حکومت نے کلائمیٹ ایکشن بورڈ ترمیمی بل کی منظوری دے دی شیردل حنین شاہ نے آخری اوور میں بازی پلٹ دی، کنگزمین ٹرافی سے ایک فتح دور

شیردل حنین شاہ نے آخری اوور میں بازی پلٹ دی، کنگزمین ٹرافی سے ایک فتح دور

Link copied!
شیردل حنین شاہ نے آخری اوور میں بازی پلٹ دی، کنگزمین ٹرافی سے ایک فتح دور

شیردل حنین شاہ نے آخری اوور میں بازی پلٹ دی،نوجوان پیسر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 رنز بھی نہ بنانے دیے، حیدرآباد کنگز مین نے اعصاب شکن مقابلے میں 2 رنز کی فتح سے فائنل میں رسائی حاصل کر لی، ابتدائی چاروں میچ ہارنے والی ٹیم اگلے 8 میں سے 7 مقابلے جیت کراب ٹرافی سے ایک جیت دور ہے، اتوار کو فائنل میں پشاور زلمی سے سامنا ہوگا۔

گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 187 کے ہدف کا تعاقب کرنے والی ناکام سائیڈ7 وکٹ پر184 تک محدود رہی، مارک چیپمین نے 43 رنز بنائے،19 ویں اوور میں 22 رنز دینے والے محمد علی اور حنین نے 2،2 وکٹیں لیں، قبل ازیں فاتح ٹیم نے 5 وکٹ پر 186 رنز اسکور کیے، ان فارم عثمان خان نے ناقابل شکست 61 رنز کی اننگز کھیلی،انھیں تین چانسز بھی ملے۔ تفصیلات کے مطابق الیمنیٹرٹو انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا۔

آخری 2 اوورز میں یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں کی موجودگی میں 28 رنز بنانا تھے، میچ کنگزمین کی گرفت میں نظر آنے لگا البتہ محمد علی نے 22 رنز دے کر صورتحال بدل دی، گرین نے مسلسل 2 چوکوں کے بعد ایک چھکا بھی لگایا، آخری گیند کو فہیم اشرف نے فضائی روٹ سے بائونڈری پار پہنچا دیا، اب آخری اوور میں صرف6 رنز کی ضرورت تھی البتہ کنگز مین نے ہار نہ مانی، حنین کی پہلی گیند پر گرین کوئی رن نہ بنا سکے، اگلی پر سنگل سے اسٹرائیک فہیم کو ملی ، ایک ڈاٹ بال کے بعد وہ حسان خان کو کیچ دے بیٹھے، انھوں نے 19 رنز بنائے، اب 2 بالز پر 5 رنز باقی رہ گئے، عماد نے سنگل لیا، آخری گیند پر ٹیم کو چوکے کی ضرورت تھی لیکن گرین لیگ بائی کا سنگل ہی بنا سکے۔

اسی کے ساتھ کنگزمین کے پلیئرز اور سپورٹنگ اسٹاف کا والہانہ جشن شروع ہو گیا،گرین 21 پر ناٹ آئوٹ رہے،اس سے پہلے 68 رنز پر ٹیم کی4 وکٹیں گر گئی تھیں، سمیر منہاس (6) عاکف جاوید کی گیند پر لبوشین کا کیچ بنے، محسن ریاض (5) کو محمد علی نے عرفان خان کی مدد سے میدان بدر کیا، ڈیون کونوے 30 رنز بنا کر صائم کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، شاداب خان (22) کو حسان نے عرفان کا کیچ بنوایا، مشکل وقت میں چیپمین اور حیدر علی نے 64 رنز کی شراکت بنائی،حیدر کو 31 رنز پر محمد علی نے میکسویل کا کیچ بنوایا، چیپمین 43 کے اسکور پر حنین کا شکار بنے، کیچ پریرا نے تھاما تھا، محمد علی نے44 اور حنین شاہ نے 37 رنز دے کر 2،2 وکٹیں لیں۔

اس سے پہلے حریف کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حیدرآباد کنگزمین نے مقررہ اوورز میں5 وکٹ پر 186 رنز بنائے، اوپنر معاذ صداقت بغیر کوئی رن بنائے گلیسن کی گیند پر سلمان مرزا کو کیچ دے بیٹھے، کپتان مارنس لبوشین اور صائم ایوب نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے 70 رنز کی اہم شراکت بنائی، صائم 38 رنز بنا کر گرین کی گیند پر چیپمین کا کیچ بنے، لبوشین 39 رنز پر رخصت ہو گئے، عماد وسیم نے انھیں گرین کا کیچ بنوایا، گلین میکسویل صرف 3 رنز بنا سکے،انھیں عماد نے سلمان کی مدد سے میدان بدر کیا،14 رنز کے دوران 3 وکٹیں گنوانے سے ٹیم پر دباؤ آ گیا، البتہ ان فارم بیٹر عثمان خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

انھوں نے صرف 30 گیندوں پر 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 10 چوکے شامل تھے ، اس دوران عثمان کو تین چانسز بھی ملے، 2 کیچز ڈراپ ہوئے جبکہ ایک رن آئوٹ کے موقع سے فائدہ نہ اٹھایا جا سکا،کوشل پریرا نے 37 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، وہ فہیم کی آخری گیند پر محسن کا کیچ بنے، دونوں نے 101 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، عماد وسیم نے 16 رنز دے کر2 وکٹیں حاصل کیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مقبول خبریں
Link copied!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *