امریکی صدر کا خصوصی طیارہ 35 سال بعد ریٹائر، قطر کا تحفہ نیا ایئرفورس ون بنے گا 450 فیفا ورلڈ کپ: امریکا نے آسٹریلیا کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی وفاقی حکومت 407 کھرب سے زائد غیر تصویبی لازمی اخراجات کی تفصیلات آج قومی اسمبلی میں پیش کریگی پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کا بھر پور فائدہ عوام کو ہر صورت پہنچنا چاہیے، وزیراعلیٰ مریم نواز پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم انسان ہیں، ایران سے معاہدے میں پاکستان نے مدد کی؛ ٹرمپ گھانا: گول کیپر نے مبینہ طور پر مخالف کھلاڑی کو جان سے مار دیا، ویڈیو وائرل رشوت کا مطالبہ؛ وزارتِ منصوبہ بندی کے افسران کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ایم ڈی کیٹ کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا اعلان، شیڈول بھی جاری سونے کی فی تولہ قیمت میں 14ہزار روپے سے زائد کی بڑی کمی امریکی صدر کا خصوصی طیارہ 35 سال بعد ریٹائر، قطر کا تحفہ نیا ایئرفورس ون بنے گا 450 فیفا ورلڈ کپ: امریکا نے آسٹریلیا کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی وفاقی حکومت 407 کھرب سے زائد غیر تصویبی لازمی اخراجات کی تفصیلات آج قومی اسمبلی میں پیش کریگی پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کا بھر پور فائدہ عوام کو ہر صورت پہنچنا چاہیے، وزیراعلیٰ مریم نواز پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم انسان ہیں، ایران سے معاہدے میں پاکستان نے مدد کی؛ ٹرمپ گھانا: گول کیپر نے مبینہ طور پر مخالف کھلاڑی کو جان سے مار دیا، ویڈیو وائرل رشوت کا مطالبہ؛ وزارتِ منصوبہ بندی کے افسران کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ایم ڈی کیٹ کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا اعلان، شیڈول بھی جاری سونے کی فی تولہ قیمت میں 14ہزار روپے سے زائد کی بڑی کمی

وفاقی وزیر مصدق ملک کی بیلجیم ہاکی فیڈریشن کو پاکستان کے دورے کی دعوت

Link copied!
وفاقی وزیر مصدق ملک کی بیلجیم ہاکی فیڈریشن کو پاکستان کے دورے کی دعوت

وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے بیلجیم ہاکی فیڈریشن کو انڈر 21 ٹیم کے پاکستان کے دورے کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی دعوت پر خصوصی طور پر اسٹیڈیم پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان اور بیلجیم کی ٹیموں کے درمیان میچ دیکھا۔

وفاقی وزیر کی آمد پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے گورننگ بورڈ کے رکن چوہدری پرویز سندھیلہ نے ان کا استقبال کیا اور انہیں قومی ٹیم، یورپی دورے اور آئندہ پروگرام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

مصدق ملک نے قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی، ان کا حوصلہ بڑھایا اور انہیں پاکستان ہاکی کے سنہری دور کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ یہی سبز ہلالی پرچم کبھی دنیائے ہاکی پر حکمرانی کرتا تھا اور اب اس عظیم روایت کو دوبارہ زندہ کرنے کی ذمہ داری موجودہ نسل کے کندھوں پر ہے۔

بعد ازاں ڈاکٹر مصدق ملک کی ملاقات ہیڈ کوچ منظور الحسن، نائب کوچ محمد وسیم، ٹیم مینیجر خواجہ محمد جنید اور قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سے کرائی گئی۔

اس ملاقات کے دوران کھلاڑیوں نے وفاقی وزیر سے کھل کر گفتگو کی۔

کھلاڑیوں نے اس ملاقات کو اپنے لیے حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی نمائندوں کی سرپرستی انہیں مزید جذبے کے ساتھ کھیلنے کا حوصلہ دیتی ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کی بیلجیم ہاکی فیڈریشن کے سی ای او سرج پیلے سے بھی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بیلجیم کے درمیان ہاکی تعلقات کو مزید فروغ دینے، باہمی تعاون اور نوجوان کھلاڑیوں کے تبادلے پر تفصیلی گفتگو کی۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے سرج پیلے کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے بیلجیم کی ہاکی ٹیموں، بالخصوص انڈر 21 ٹیم کو پاکستان آکر میچز کھیلنے کی بھی دعوت دی۔

سرج پیلے نے اس دعوت کا خیر مقدم کرتے ہوئے جلد بیلجیم کی انڈر 21 ٹیم کو پاکستان بھیجنے کی اصولی آمادگی کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان ہاکی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر ہاکی حلقوں کا کہنا تھا کہ جب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے فیڈریشن کی باگ دوڑ سنبھالی ہے، قومی ہاکی کے حوالے سے ایک نئی امید اور مثبت فضا پیدا ہوئی ہے۔

فیڈریشن کی منظم منصوبہ بندی، بین الاقوامی ٹیموں کے خلاف مسلسل میچز، کھلاڑیوں کی بہتر تیاری اور عالمی سطح پر پاکستان ہاکی کو دوبارہ نمایاں کرنے کے اقدامات کو سراہا جا رہا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اگر یہی تسلسل برقرار رہا تو پاکستان ہاکی ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو گی اور دوبارہ عالمی سطح پر اپنی کھوئی ہوئی پہچان حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم تقریباً آٹھ سال بعد ایک بڑے عالمی ایونٹ میں شرکت کی تیاری کر رہی ہے۔

یورپ کی مضبوط ٹیموں کے خلاف یہ میچز نہ صرف کھلاڑیوں کے لیے قیمتی تجربہ ثابت ہو رہے ہیں بلکہ مستقبل میں عالمی مقابلوں میں بہتر کارکردگی کی بنیاد بھی فراہم کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Link copied!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *