عالمی رپورٹ: بچوں کے حقوق کے انڈیکس 2026 میں افغانستان آخری درجے پر پاسدارانِ انقلاب کی اجازت کے بغیر آبنائے ہرمز سے گزرنا ممکن نہیں ہوگا،ایران پاکستان کو معاشی قوت بنائیں گے، دشمن کی ہر سازش کا بھرپور جواب دیں گے، اسحاق ڈار افغان طالبان حکومت کی فتنہ الخوارج سے مبینہ وابستگی پر عالمی سطح پر تشویش لیگو کے ٹکڑوں سے تیار دلکش اسپورٹس کار توجہ کا مرکز بن گئی فیفا کی پالیسیوں پر سابق جرمن فٹبالر کی تنقید، ورلڈ کپ کو فروخت شدہ قرار دے دیا لندن میں قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں تقریب، کھلاڑیوں کی خدمات کو سراہا گیا کوئٹہ میں 9 اور 10 محرم کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات، شہری علاقوں میں موبائل سروس معطل معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے حکومت کا درآمدی ڈیوٹیز میں نمایاں کمی کا فیصلہ 7.2 شدت کے زلزلے سے جاپان لرز اٹھا، متعدد افراد متاثر عالمی رپورٹ: بچوں کے حقوق کے انڈیکس 2026 میں افغانستان آخری درجے پر پاسدارانِ انقلاب کی اجازت کے بغیر آبنائے ہرمز سے گزرنا ممکن نہیں ہوگا،ایران پاکستان کو معاشی قوت بنائیں گے، دشمن کی ہر سازش کا بھرپور جواب دیں گے، اسحاق ڈار افغان طالبان حکومت کی فتنہ الخوارج سے مبینہ وابستگی پر عالمی سطح پر تشویش لیگو کے ٹکڑوں سے تیار دلکش اسپورٹس کار توجہ کا مرکز بن گئی فیفا کی پالیسیوں پر سابق جرمن فٹبالر کی تنقید، ورلڈ کپ کو فروخت شدہ قرار دے دیا لندن میں قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں تقریب، کھلاڑیوں کی خدمات کو سراہا گیا کوئٹہ میں 9 اور 10 محرم کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات، شہری علاقوں میں موبائل سروس معطل معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے حکومت کا درآمدی ڈیوٹیز میں نمایاں کمی کا فیصلہ 7.2 شدت کے زلزلے سے جاپان لرز اٹھا، متعدد افراد متاثر

معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے حکومت کا درآمدی ڈیوٹیز میں نمایاں کمی کا فیصلہ

Link copied!

معیشت کو متحرک بنانے کے لیے درآمدی ڈیوٹیز میں بڑی کمی کا منصوبہ

حکومت نے معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے، کاروباری لاگت میں کمی لانے اور تجارتی شعبے میں مسابقت بڑھانے کے لیے 5 سالہ نیشنل ٹیرف پالیسی 2025-30 کے تحت درآمدی ڈیوٹیز میں نمایاں کمی کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

متعلقہ حکام کے مطابق نئی ٹیرف پالیسی کے تحت کسٹمز ڈیوٹی، ریگولیٹری ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی میں مرحلہ وار کمی کی جائے گی۔ پالیسی کا اہم ہدف مجموعی ٹیرف کی اوسط شرح کو موجودہ 20.19 فیصد سے کم کر کے 9.70 فیصد تک لانا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مجوزہ اقدامات سے درآمدی اشیا کی لاگت میں کمی، کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ اور مارکیٹ میں مسابقت کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔ تاہم ان اصلاحات کے نتیجے میں قومی خزانے کو تقریباً 143 ارب روپے کے ریونیو نقصان کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔

پالیسی کے تحت آئندہ پانچ برسوں میں کسٹمز ڈیوٹی کی زیادہ سے زیادہ شرح 15 فیصد تک محدود کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی کو موجودہ 6 فیصد سے بتدریج ختم کر کے صفر تک لانے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

اسی طرح ریگولیٹری ڈیوٹی کی زیادہ سے زیادہ شرح 20 فیصد تک محدود رکھنے اور اسے مرحلہ وار ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق آئندہ پانچ سال کے دوران درآمدی ڈیوٹی کی اوسط شرح 16.56 فیصد تک کم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مقامی طور پر تیار کی جانے والی اور درآمد شدہ گاڑیوں کے لیے یکساں ٹیرف نظام متعارف کرانے کی سفارش کی ہے، تاکہ تمام فریقین کے لیے یکساں کاروباری مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

نیشنل ٹیرف پالیسی 2025-30 کے تحت مقامی صنعت اور درآمدی شعبے کے درمیان مسابقتی توازن پیدا کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اصلاحات پاکستان کے ٹیرف ڈھانچے کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ بنانے، صنعتی ترقی کی رفتار تیز کرنے اور تجارتی نظام میں شفافیت بڑھانے کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: ای سی سی نے ڈسکوز کیلیے 52 ارب روپے جاری کرنے کی مںظوری دے دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *