مولانا داؤ لگانے نکلے تھے، اپنی ہی سیاست داؤ پر لگا بیٹھے! یہ تو پھر ہونا ہی تھا !مولانا فضل الرحمن کی کال پر جے یو آئی کارکنان نے ملک کی مختلف شاہراہیں بند کر دیں مولانا فضل الرحمان کا پورا ملک جام کرنے کا اعلان، کارکنوں کی پشاور موٹر وے پر ہنگامہ آرائی اسرائیل کی ایران کو نئی دھمکی، امریکا کے بغیر بھی حملہ کرنے کا اعلان ٹرمپ نے عبدالالسید کو ’ذہین شخص‘ قرار دے دیا، پہلے مسلمان سینیٹر سے ملاقات کا اعلان ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں 22 سے 29 دسمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گی پاکستان اور بھارت بھی بال ٹیمپرنگ کرتے رہے، عثمان خواجہ نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا مکہ دفاعی معاہدہ؛ سعودی عرب، ترکیہ کے اعلیٰ سطح کے وفود آج اسلام آباد پہنچیں گے کراچی: زیر تعمیر عمارت منہدم ہونے سے 3 افراد جاں بحق،14 زخمی، مزید لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ بھارتی اسپانسرڈ 12 دہشت گرد ہلاک مولانا داؤ لگانے نکلے تھے، اپنی ہی سیاست داؤ پر لگا بیٹھے! یہ تو پھر ہونا ہی تھا !مولانا فضل الرحمن کی کال پر جے یو آئی کارکنان نے ملک کی مختلف شاہراہیں بند کر دیں مولانا فضل الرحمان کا پورا ملک جام کرنے کا اعلان، کارکنوں کی پشاور موٹر وے پر ہنگامہ آرائی اسرائیل کی ایران کو نئی دھمکی، امریکا کے بغیر بھی حملہ کرنے کا اعلان ٹرمپ نے عبدالالسید کو ’ذہین شخص‘ قرار دے دیا، پہلے مسلمان سینیٹر سے ملاقات کا اعلان ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں 22 سے 29 دسمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گی پاکستان اور بھارت بھی بال ٹیمپرنگ کرتے رہے، عثمان خواجہ نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا مکہ دفاعی معاہدہ؛ سعودی عرب، ترکیہ کے اعلیٰ سطح کے وفود آج اسلام آباد پہنچیں گے کراچی: زیر تعمیر عمارت منہدم ہونے سے 3 افراد جاں بحق،14 زخمی، مزید لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ بھارتی اسپانسرڈ 12 دہشت گرد ہلاک

مولانا داؤ لگانے نکلے تھے، اپنی ہی سیاست داؤ پر لگا بیٹھے!

Link copied!

سیاسی تنہائی ختم کرنے کی کوشش، پی ٹی آئی کے ووٹ بینک پر نظریں اور اداروں سے تصادم کا بیانیہ؛ مگر بچھائی گئی سیاسی بساط پر اب خود مولانا کے پاؤں پھنستے دکھائی دے رہے ہیں۔سیاست بھی عجیب کھیل ہے، یہاں دوسروں کے لیے بچھائی گئی بساط پر کبھی کبھی خود کھلاڑی ہی مات کھا جاتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان بھی کچھ ایسے ہی سیاسی داؤ پیچ آزمانے نکلے تھے، مگر بظاہر یہ داؤ ان کی اپنی سیاست اور ساکھ کو بھاری پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔مولانا داؤ لگانے کے چکر میں خود کی سیاست کو داؤپر لگابیٹحے پی ٹی آئی کی کے پی میں حکومت کے خاتمہ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد مولانا نہیں اپنی سیاسی قوت بڑھانے اور پی ٹی آئی ورکرز اورووٹر کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے خالی جگہ دیکھ کر اپنی اور اپنی جماعت کی سیاسی تنہائی دور کرنے کے لیےحسب عادت داؤ لگانے کی کوشش کی ۔مگر اس داؤ میں وہ خود کی سیاست اور ساکھ کو داؤپر لگابیٹھے۔ دوسری طرف مولوی صاحب کی دوغلی مفادپرستی کا شکار جماعتوں نے مولانا کو نکلتے دیکھا تو مولوی صاحب کا کندھا کرنے کا فیصلہ کیا مولانا کواداروں سے لڑانے کے لیے ہلاشیری دی جانے لگی تاکہ مولوی کے کندھے پر رکھ کر اداروں کو ٹارکٹ کیا جاسکے اور اپنے لیے آسانی پیداکی جائے۔مگر یہ بول گئے کہ مارخور کا ایک وار ہزاروں حرام خوروں کو سبق سکھا دیتا ہے۔
پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا میں حکومت کے خاتمے اور ایمرجنسی کے نفاذ کی ممکنہ سیاسی صورتحال کو بھانپتے ہوئے مولانا نے ایک نئی سیاسی بساط بچھانے کا فیصلہ کیا۔ ان کے پیش نظر بظاہر دو بڑے مقاصد تھے: ایک طرف اپنی جماعت کی سیاسی تنہائی ختم کرنا اور دوسری طرف پی ٹی آئی کے ناراض کارکنوں اور ووٹرز کے لیے موجود سیاسی خلا سے فائدہ اٹھا کر انہیں اپنی طرف متوجہ کرنا۔ گویا سیاسی میدان میں خالی جگہ دیکھ کر وہاں اپنی دکان سجانے کی کوشش کی گئی۔مولانا شاید یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی انہیں ایک نئے سیاسی کردار کا موقع فراہم کرے گی۔ وہ پی ٹی آئی کے ووٹرز کی ناراضی کو اپنے حق میں استعمال کر سکیں گے اور یوں اپنی جماعت کی سیاسی اہمیت دوبارہ منوا لیں گے۔ لیکن سیاست میں ہر داؤ کامیاب نہیں ہوتا، خصوصاً جب سیاسی حساب کتاب میں زمینی حقائق اور عوامی مزاج کو نظر انداز کر دیا جائے۔ موقع دیکھ کر چکھا لگانے کے چکر میں (چُک)بھی پڑ سکتی ہے یہ بھی یادرکھنا ضروری ہے۔
محاورہ ہے کہ آسمان کی طرف تھوکا جائے تو واپس اپنے ہی منہ پر آ گرتا ہے۔ مولانا کی حالیہ سیاسی حکمت عملی بھی کچھ ایسی ہی صورتحال سے دوچار نظر آتی ہے۔ بڑے بڑے دعوے، بلند آہنگ بیانات اور سیاسی للکاریں تو بہت سنائی دیں، مگر اب حالات کا رخ کچھ اور ہی کہانی بیان کر رہا ہے۔لاہور میں اپنی پراپرٹی کے معاملات کا حساب کتاب کرنے پہنچے تو مبینہ طور پر ایک ایسے فرنٹ مین کے ساتھ تنازع کھڑا ہوگیا جس کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ پہلے ہی متعلقہ اداروں کی توجہ کا مرکز بن چکا تھا۔ معاملہ ذاتی یا کاروباری نوعیت کا تھا، مگر اسے سیاسی رنگ دینے کی کوشش نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا۔ اس کے بعد خود ساختہ نظربندی کا ڈرامائی بیانیہ سامنے آیا اور اپنے کارکنوں کو ملک بھر میں سڑکوں پر نکلنے کی ہدایت دے دی گئی۔
سوال یہ ہے کہ کیا ہر ذاتی، کاروباری یا قانونی تنازع کو سیاسی محاذ آرائی میں تبدیل کرنا دانش مندی ہے؟ کیا ایک سیاسی جماعت اپنی قیادت کے ہر تنازع کو عوامی تحریک کا عنوان دے سکتی ہے؟ اور سب سے اہم بات یہ کہ کیا مولانا نے اس احتجاج کے ممکنہ نتائج کا درست اندازہ لگایا ہے؟یہاں ایک دلچسپ پہلو اور بھی ہے۔ مولانا جب میدان میں نکلے تو وہ سیاسی جماعتیں بھی متحرک دکھائی دینے لگیں جو بظاہر ان کی ہم خیال یا ہم سفر ہونے کا تاثر دیتی ہیں، مگر ان کی اپنی سیاسی ترجیحات اور مفادات ہیں۔ مولانا کو اداروں کے ساتھ تصادم کی طرف دھکیلنے کے لیے حوصلہ افزائی اور ہلہ شیری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ بظاہر مولانا کا کندھا استعمال کرکے اپنا سیاسی ہدف حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ وہی سیاست ہے جس میں بظاہر ایک شخص کو آگے کیا جاتا ہے، مگر اصل نشانہ کوئی اور ہوتا ہے۔ خود سامنے آنے کے بجائے کسی دوسرے کے کندھے پر بندوق رکھ کر فائر کیا جاتا ہے۔ اگر حالات خراب ہوں تو نقصان آگے کھڑے شخص کا اور اگر کوئی سیاسی فائدہ نکل آئے تو کریڈٹ لینے کے لیے کئی دعوے دار سامنے آ جاتے ہیں۔
مولانا کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان وقتی مفادات کی بنیاد پر بننے والے اتحاد زیادہ دیرپا نہیں ہوتے۔ جو لوگ آج انہیں اداروں کے خلاف صف آرا ہونے کا مشورہ دے رہے ہیں، کل حالات بدلنے پر اپنے راستے الگ کر سکتے ہیں۔ ایسے میں سیاسی نقصان مولانا اور ان کی جماعت کو برداشت کرنا پڑے گا۔
دوسری طرف پی ٹی آئی کے کارکنوں اور ووٹرز کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی حکمت عملی بھی اتنی آسان نہیں جتنی دکھائی دیتی ہے۔ ووٹر محض سیاسی نعروں یا حکومت مخالف بیانات سے اپنا سیاسی قبلہ تبدیل نہیں کرتا۔ اس کے لیے اعتماد، مستقل مزاجی، واضح سیاسی مؤقف اور عوامی مسائل پر عملی جدوجہد درکار ہوتی ہے۔ محض کسی جماعت کی مشکلات سے فائدہ اٹھانے کی خواہش سیاسی مقبولیت کی ضمانت نہیں بن سکتی۔
اصل سوال مولانا کی سیاسی حکمت عملی کا ہے۔ کیا وہ اپنی جماعت کو ایک نئی سیاسی سمت دینا چاہتے ہیں یا وقتی سیاسی تنہائی سے نکلنے کے لیے ایسے محاذ پر جا کھڑے ہوئے ہیں جہاں سے واپسی آسان نہیں ہوگی؟
مولانا ایک تجربہ کار سیاست دان ہیں۔ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کا کھیل جذباتی نعروں سے نہیں بلکہ انتہائی سنجیدہ سیاسی حکمت عملی سے کھیلا جاتا ہے۔ دوسروں کے مفادات کی جنگ لڑتے لڑتے اپنی سیاسی ساکھ داؤ پر لگا دینا کسی بھی زیرک سیاست دان کے لیے دانش مندی نہیں۔
سیاست میں داؤ لگانا برا نہیں، مگر داؤ لگانے سے پہلے اپنی بساط، اپنے مہرے اور مخالف کی چالیں دیکھنا ضروری ہوتا ہے۔ مولانا دوسروں کی سیاسی بساط الٹنے نکلے تھے، کہیں ایسا نہ ہو کہ اپنی ہی بساط لپیٹ کر واپس آنا پڑ جائے۔
سیاست میں سب سے بڑا نقصان اقتدار سے محرومی نہیں بلکہ عوام کے اعتماد سے محرومی ہوتا ہے۔ اقتدار دوبارہ مل سکتا ہے، اتحاد دوبارہ بن سکتے ہیں، مگر سیاسی ساکھ ایک مرتبہ مجروح ہو جائے تو اسے بحال کرنے میں برسوں لگ جاتے ہیں۔
مولانا! دوسروں کو سیاسی داؤ میں پھنسانے سے پہلے ذرا اپنی چالوں کا حساب بھی کر لیجیے، کہیں ایسا نہ ہو کہ بازی آپ کے ہاتھ سے نکل جائے اور مات بھی آپ ہی کے حصے میں آئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مقبول خبریں
Link copied!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *