پاکستانی باکسر سمیر خان کی اسپورٹس مین اسپرٹ کی ویڈیو وائرل پی ایس ایل: حیدرآباد کنگزمین نے نیا اینتھم جاری کردیا اسلام آباد ہائیکورٹ کا سلمان صفدر کی عمران خان سے کل ملاقات کرانے کا حکم اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی، حزب اللہ رہنما بچ گیا، اسرائیل کا حمایتی مارا گیا نوجوان ملک کا روشن مستقبل ہیں، وزیراعظم کی یوتھ پروگرام کی رفتار بڑھانے کی ہدایات پیٹرول سبسڈی سے متعلق حکومتی ریلیف عوام تک پہنچانے کے لیے محکمہ ایکسائز کا اہم فیصلہ جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عمران خان کی ویڈیو لنک حاضری کیوں نہیں ہوئی؟ وجہ سامنے آگئی صدیوں پر محیط پاک، ترکیہ برادرانہ تعلقات تیزی سے جامع معاشی شراکت داری کی جانب گامزن ہیں، وزیراعظم جنگ بندی کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں، ایرانی سفیر کا انکشاف ملائیشیا: 7000 سے زائد کمروں والا دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل پاکستانی باکسر سمیر خان کی اسپورٹس مین اسپرٹ کی ویڈیو وائرل پی ایس ایل: حیدرآباد کنگزمین نے نیا اینتھم جاری کردیا اسلام آباد ہائیکورٹ کا سلمان صفدر کی عمران خان سے کل ملاقات کرانے کا حکم اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی، حزب اللہ رہنما بچ گیا، اسرائیل کا حمایتی مارا گیا نوجوان ملک کا روشن مستقبل ہیں، وزیراعظم کی یوتھ پروگرام کی رفتار بڑھانے کی ہدایات پیٹرول سبسڈی سے متعلق حکومتی ریلیف عوام تک پہنچانے کے لیے محکمہ ایکسائز کا اہم فیصلہ جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عمران خان کی ویڈیو لنک حاضری کیوں نہیں ہوئی؟ وجہ سامنے آگئی صدیوں پر محیط پاک، ترکیہ برادرانہ تعلقات تیزی سے جامع معاشی شراکت داری کی جانب گامزن ہیں، وزیراعظم جنگ بندی کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں، ایرانی سفیر کا انکشاف ملائیشیا: 7000 سے زائد کمروں والا دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل

ورلڈکپ میں گرین شرٹس روشنی بکھیرنے کیلیے تیار، آج پہلے میچ میں نیدرلینڈز سے مقابلہ

Link copied!
ورلڈکپ میں گرین شرٹس روشنی بکھیرنے کیلیے تیار، آج پہلے میچ میں نیدرلینڈز سے مقابلہ

بے رنگ ورلڈکپ میں گرین شرٹس روشنی بکھیرنے کیلیے تیار ہیں،ہفتے کو پہلے میچ میں نیدرلینڈز سے مقابلہ ہوگا، کولمبو میں بارش کا خطرہ بھی منڈلا رہا ہے، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور صائم ایوب ٹیم کی امیدوں کا محور ہوں گے۔ کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہر میچ کے لیے بہترین کمبی نیشن میدان میں اتارنے کی کوشش ہو گی،اگر کسی سینئر پلیئر بشمول بابر اور فخر زمان کی جگہ نہیں بن رہی ہو تو ہم انھیں نہیں کھلائیں گے۔دوسری جانب اپ سیٹ میں ماہر ڈچ سائیڈ کی قیادت اسکاٹ ایڈورڈز کریں گے ، میکس او ڈاوڈ، باس ڈی لیڈے، لوگن وان بیک جیسے باصلاحیت کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ کا آغاز ہفتے کو ہو رہا ہے، آف دی فیلڈ تنازعات نے ایونٹ کا رنگ پھیکا کر دیا ہے، کرکٹ سے زیادہ دیگر معاملات زیر بحث ہیں، البتہ پاکستانی ٹیم تمام باتیں بھلا کر اپنے عمدہ کھیل سے شائقین کو تفریح فراہم کرنے کیلیے تیار ہے۔

کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب گرائونڈ پرمہم کا آغاز نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے ہوگا، سلمان علی آغا قیادت کریں گے ، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، نسیم شاہ، فخر زمان، محمد نواز، صائم ایوب و دیگر سے اچھی کارکردگی کی توقعات وابستہ ہیں۔

گزشتہ دونوں باہمی میچز میں گرین شرٹس فاتح رہے ہیں، ہفتے کا مقابلہ موسم سے متاثر ہو سکتا ہے،بارش کا امکان 83 فیصد تک بتایا گیا ہے، اگر میچ منسوخ ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملے گا جس سے پاکستان کی اگلے مرحلے تک رسائی متاثر ہو گی کیونکہ ٹیم نے بھارت سے مقابلے کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہوا ہے، سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے لیے پاکستان کو نیدرلینڈز، امریکا اور نمیبیا کے خلاف لازمی فتوحات حاصل کرنا ہوں گی۔

پاکستان اپنا دوسرا میچ 10 فروری کو امریکا کے خلاف کھیلے گا ، آخری گروپ مقابلہ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف ہوگا،امریکا کے خلاف میچ بھی آسان نہیں کیونکہ گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نوآموز ٹیم پاکستان کو شکست دے چکی ہے، ٹورنامنٹ میں لیگ اسپنر ابرار احمد پاکستان کے اہم ہتھیار ثابت ہو سکتے ہیں ، وہ گزشتہ ایک سال کے دوران نمایاں وکٹ ٹیکر رہے ہیں، سری لنکا کی سست پچز ان کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

اسی طرح حالیہ عرصے میں فارم متاثر ہونے کے باوجود فخر زمان کا تجربہ بھی ٹیم کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے، پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم یہاں 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ آئے ہیں اور میدان میں بہترین پلیئنگ الیون کو اتاریں گے، اگر کوئی سینئر پلیئر بشمول بابر اعظم اور فخر زمان ٹیم کمبی نیشن میں شامل نہیں ہو رہے ہوئے تو انھیں بھی نہیں کھلائیں گے، جو ٹیم کیلیے بہتر ہوا ہم وہی کریں گے۔

پلیئرز کا انتخاب کارکردگی اور حکمت عملی کے مطابق کیا جائے گا۔ کپتان نے کہا کہ بابر ان کنڈیشنز میں ٹیم کے لیے اہم کھلاڑی ہیں اور وہ اپنے اسٹرائیک ریٹ کو بہتر بنانے پر مسلسل کام کر رہے ہیں، ٹیم پر ابتدائی میچز کا دبائو نہیں ، ہر میچ جیتنے کی کوشش کی جائے گی۔

سلمان نے مزید کہا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی اور کھلاڑی مکمل طور پر تیار ہیں ، موسم ٹیم کے کنٹرول میں نہیں تاہم کارکردگی پر توجہ دینا ضروری ہے۔ دوسری جانب نیدرلینڈز کو اپ سیٹ کرنے والی ٹیموں میں شمار کیا جاتا ہے، ماضی میں یہ ٹیم بڑے حریفوں کو شکست دے چکی ہے۔

اس میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا متوازن امتزاج موجود ہے، نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز کو میکس او ڈاوڈ، باس ڈی لیڈے، لوگن وان بیک اور پال وان میکرین جیسے سینئر کرکٹرز کا ساتھ حاصل ہے،ٹیم اگر بارش کی صورت میں ایک پوائنٹ حاصل کر لے اور امریکا اور نمیبیا کو زیر کرنے میں کامیاب ہو جائے تو 5 پوائنٹس حاصل کر سکتی ہے، جس کے بعد فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر کرنا پڑے گا۔

کولمبو کی پچ بیٹنگ کے لیے سازگار سمجھی جاتی ہے ، ابتدائی اوورز میں فاسٹ بولرز کو مدد ملے گی بعد میں بیٹنگ نسبتا آسان ہو جاتی ہے، اس گرائونڈ پر پہلی اننگز کا اوسط اسکور عموما 160 سے 170 رنز کے درمیان رہتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Link copied!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *