انسٹاگرام کے کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف سمندری غذاؤں میں موجود وائرس کس خطرناک بیماری کا سبب بن سکتا ہے؟ امریکا: 55 ٹی شرٹس پہن کر میراتھن میں دوڑنے کا ریکارڈ وفاقی دارالحکومت میں سخت سکیورٹی اقدامات کے تحت ٹریفک ڈائیورژن پلان نافذ پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے 101 بہترین پاسپورٹ میں شامل ولی عہد محمد بن سلمان کی سرپرستی میں دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، وزیراعظم امریکا کیساتھ جنگ بندی مذاکرات؛ ایران کا اعلیٰ سطح وفد پاکستان پہنچ گیا ایران کے سرکاری طیارے پاکستان کی جانب روانہ؛ امریکی نائب صدر کا طیارہ بھی محو پرواز ایران کیساتھ پاکستان میں جنگ بندی مذاکرات؛ ٹرمپ کا قوم سے خطاب مؤخر پی ایس ایل میں شامل کرکٹرز نے ساحل سمندر کا رخ کر لیا انسٹاگرام کے کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف سمندری غذاؤں میں موجود وائرس کس خطرناک بیماری کا سبب بن سکتا ہے؟ امریکا: 55 ٹی شرٹس پہن کر میراتھن میں دوڑنے کا ریکارڈ وفاقی دارالحکومت میں سخت سکیورٹی اقدامات کے تحت ٹریفک ڈائیورژن پلان نافذ پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے 101 بہترین پاسپورٹ میں شامل ولی عہد محمد بن سلمان کی سرپرستی میں دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، وزیراعظم امریکا کیساتھ جنگ بندی مذاکرات؛ ایران کا اعلیٰ سطح وفد پاکستان پہنچ گیا ایران کے سرکاری طیارے پاکستان کی جانب روانہ؛ امریکی نائب صدر کا طیارہ بھی محو پرواز ایران کیساتھ پاکستان میں جنگ بندی مذاکرات؛ ٹرمپ کا قوم سے خطاب مؤخر پی ایس ایل میں شامل کرکٹرز نے ساحل سمندر کا رخ کر لیا

اہل کراچی کیلیے خوشخبری، ٹرانسپورٹ میں بہتری کیلیے نئی بسیں متعارف کرانے کا فیصلہ

Link copied!

حکومت سندھ نے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتری کے لیے مزید نئی بسیں جلد متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ریڈ لائن بی آر ٹی سمیت جاری منصوبوں، عوامی سہولت اور کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتری سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو، پی ڈی یلو لائن کمال دایو، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو کے علاوہ متعلقہ انجینئرز اور کنسلٹنٹس نے شرکت کی۔

سی ای او ٹرانس کراچی نے اجلاس کو جاری ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے پر ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور اب تک کی پیش رفت، درپیش مسائل اور آئندہ کے اہداف سے متعلق آگاہ کیا۔

اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی پر کام کی رفتار مجموعی طور پر تسلی بخش ہے تاہم اسے مزید تیز کیا جائے اور تمام متعلقہ ادارے روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کوریڈور کی بروقت تکمیل حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے تاکہ عوام کو درپیش سفری مشکلات، ٹریفک جام اور روزمرہ کی پریشانیوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔

سینئر وزیر نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کے دوران متبادل ٹریفک پلان پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق مؤثر آگہی مہم کو مزید فعال بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت معلومات فراہم ہوں اور انہیں کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

انہوں نے نئی بسوں کے آغاز کے عمل کو تیز کرنے اور ایسے روٹس کے انتخاب کی ہدایت بھی کی جہاں عوام کو سب سے زیادہ سفری مشکلات درپیش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بس سروس میں توسیع سے شہریوں کو محفوظ، سستی اور باوقار سفری سہولت میسر آئے گی۔

شرجیل انعام میمن نے سینیٹر تاج حیدر پل کے دوسرے حصے پر تعمیراتی کام جلد از جلد شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے عوام کو جدید اور مؤثر پبلک ٹرانسپورٹ نظام فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔ بی آر ٹی منصوبوں کے ساتھ نئی بسوں کا آغاز شہری زندگی میں مثبت تبدیلی لائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *