سینئربھارتی فوجی افسرکی اہلیہ کی جانب سے خفیہ معلومات کی فروخت نے بھارتی فوج کی انتظامی نااہلی کا پردہ چاک کر دیا.
بھارتی نشریاتی ادارہ این ڈی ٹی وی کے مطابق سینئر فوجی افسرکی اہلیہ کیخلاف غیرملکی خفیہ ایجنسیوں کو حساس معلومات فراہم کرنے پرمقدمہ درج کر لیا گیا.
ملزمہ بھارت کی قومی سلامتی سے متعلق حساس دستاویزات، تصاویر اور الیکٹرانک ڈیٹا جمع اورمنتقل کرنے میں ملوث ہے.
بھارتی فوج کی حساس معلومات غیرملکی خفیہ ایجنسیوں سے وابستہ افراد کو فراہم کی جا رہی تھیں.