جمعرات‬‮   25   جولائی   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر : بدنام زمانہ SIAنے جماعت اسلامی کی مزید جائیدادیں ضبط کر لیں

       
مناظر: 713 | 7 Jan 2023  

سرینگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںنئی دہلی کے زیر کنٹرول ”سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی(ایس آئی اے) نے مختلف مقامات پر جماعت اسلامی کی مزید جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔
ایک افسرنے صحافیوں کو بتایا کہ ایس آئی اے نے ضلع اسلام آباد کے علاقوں سرہامہ، ودی سری گفوارہ اور ارونی کے علاوہ کولگام قصبے میں جماعت اسلامی کی جائیدادیں ضبط کیں۔انہوں نے کہا کہ جائیدادوں میں دو منزلہ مکان کے ساتھ 7 مرلہ اراضی، 56 کنال زرعی اراضی، 02 کنال 7 مرلہ اراضی، 3 کنال 4 مرلہ اراضی اور 1.5 کنال اراضی شامل ہیں۔افسر نے کہا کہ جائیدادوں کو” ایس آئی اے“ کی طرف سے درج ایک مقدمے کے سلسلے میں ضبط کیا گیا ۔
یاد رہے کہ بھارتی حکام مقبوضہ علاقے میں تحریک آزادی سے وابستہ افراد اور جماعت اسلامی کی جائیدادیں بڑے پیمانے پر ضبط کر رہے ہیں تاکہ جدوجہد آزادی میںکردار پر انہیں سزا دی جا سکے۔ ایس آئی اے نے مقبوضہ علاقے میں جماعت اسلامی کی 188 جائیدادوں کی نشاندہی کر رکھی ہے جن میں سے بیسیوں ضبط کی جاچکی ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0