جمعرات‬‮   25   جولائی   2024
 
 

مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ہندوتوا ایجنڈے کے نفاذ کیلئے جی 20 کی صدارت کا غلط استعمال کر رہی ہے

       
مناظر: 623 | 12 Jan 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے G-20کی صدار ت کاغلط استعمال کر رہی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں غلام احمد گلزار، مولوی بشیر احمد عرفانی اور غلام محمد خان سوپوری نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ 05اگست 2019کے بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے کشمیر کی تاریخ میں ایک اورسفاکانہ باب کا اضافہ ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض حکومت نے کشمیری عوام کو بے اختیار بنانے اور حق رائے دہی سے محروم کرنے کے لیے آبادی کے تناسب میں تبدیلی، انتظامی اور انتخابی سمیت کئی اقدامات کیے ہیں۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ بھارت اسرائیلی آبادکاری کی پالیسیوں کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں لاگو کرکے کشمیری مسلمانوں کی ثقافت، زبان اور مذہبی شناخت کو ختم کرنے پر تلاہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں و کشمیر میں G-20کے اجلاس کا انعقاد بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہوگی جبکہ اس اقدام سے G-20کے رکن ممالک کی ساکھ کو بھی بری طرح نقصان پہنچے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0