ممبئی (نیوز ڈیسک ) بچے کی خواہشمند سسرالیوں نے خاتون کو انسانی ہڈیوں سے بنے پاؤڈر کھانے کے لیے مجبور کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر پونے میں پیش آیا جہاں ایک شخص کو کالا جادو کرنے والے عامل نے بچے کی پیدائش کے لیے بیوی کو انسانی ہڈیوں سے تیار پاؤڈر کھلانے کا مشورہ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون کو مبینہ طور پر اس کے شوہر اور سسرال والوں نے کالے جادو کی ایک رسم کے تحت انسانی ہڈیوں کا پاؤڈر کھانے پر مجبور کیا۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خاتون کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں شوہر، سسرال والوں اور جادوگر سمیت 7 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ اسی حوالے سے پولیس کی جانب سے تفصیلات بتائی گئی کہ خاتون کے سسرالیوں کی جانب سے اسے گھر میں ہونے والی کالے جادو کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے لیے مجبور کیا گیا اور کچھ دیگر رسومات میں خاتون کو زبردستی نامعلوم شمشان گھاٹ لے جایا گیا اور مردہ انسان کی ہڈیوں کا پاؤڈر کھانے کو کہا گیا۔ پولیس کے مطابق اس دوران جادوگر کی جانب سے فون کال پر ہدایات دی جا رہی تھیں۔ پولیس کے مطابق خاتون کے سسرال والے پڑھے لکھے لوگ ہیں لیکن اس سب کے باوجود وہ بچے کی پیدائش کے لیے طبی طریقہ علاج کے بجائے کالے جادو کی سرگرمیوں میں ملوث رہے۔
بھارتیوں کی بے حسی ، بچے کے خواہشمند سسرالی خاتون کو زبردستی انسانی ہڈیوں سے تیار پاؤڈر کھلاتے رہے
مناظر: 305 | 22 Jan 2023