نئی دہلی30نومبر(نیوز ڈیسک )خوشحالی کے لحاظ سے دنیا کے 146 ممالک میں سے بھارت کا 136واں نمبر رہا ہے جبکہ خطے کے دیگر ممالک خوشحالی میںبھارت سے کہیں آگے ہیں۔
یورپی ملک فن لینڈ 2022کے دنیا کے خوشحال ترین ممالک میں سرفہرست ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ڈنمارک اورتیسرے نمبر پر آئی لینڈ ہے ۔ دنیاکے بڑے اور طاقتور ممالک کینڈا کاپندرہواں ، امریکہ کا سولہواں اور برطانیہ کا سترہواں نمبر ہے۔ پاکستان ، بنگلہ دیش اور سری لنکا درجہ بندی میں بھارت سے کہیں بہتر ہیں جو بالترتیب103،ننانوے اور126ویں نمبر ہیں۔
خوشحالی کے لحاظ سے دنیا کے 146 ممالک میں بھارت کا 136واں نمبر
مناظر: 460 | 30 Nov 2022