جمعرات‬‮   3   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بھارتی پولیس اہلکار خود کشیاں کرنے لگے ، وجہ کیا بنی ؟

       
مناظر: 483 | 18 Dec 2022  

 

ناگپور(نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پولیس کا کہنا ہے کہ ناگپورشہر میں ایک پولیس اہلکارنے خود کو پھانسی لگاکر خودکشی کر لی ہے۔
پولیس نے بتایاکہ بیلترودی تھانے کے 44سالہ کانسٹیبل سنتوش وانکھیڑے نے رگھوجی نگر پولیس کوارٹرز میں اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔جائے وقوعہ سے خودکشی کاکوئی نوٹ نہیں ملا۔ ہڈکیشور پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اہلکار کی بیوی کورونا وبا کی وجہ سے فوت ہوگئی تھی۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور بربریت کا بازار گرم کرنے والے بھارت کے اپنے فوجی زندگی سے اکتا گئے ہیں، ضلع گاندربل میں ایک بھارتی اہلکار نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زندگی سے تنگ ایس ایس بی کے سپاہی نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ہے۔یاد رہے کہ بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں میں خودکشی کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے، مقبوضہ وادی میں جنوری 2007 سے اب تک زندگی کاخاتمہ کرنے والے سرکاری اہلکاروں کی تعداد 559 ہوگئی ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0