ہفتہ‬‮   14   دسمبر‬‮   2024
 
 

امریکہ میں طوفانی برفباری سے ہلاکتوں کی تعداد60ہو گئی

       
مناظر: 979 | 27 Dec 2022  

 

نیو یارک (نیوز ڈیسک )امریکہ میں برف باری کے بدترین طوفان سے مختلف حادثات میں ہونے والی اموات کی تعداد 60 تک جا پہنچی ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ ریاست نیویارک کے شہر بفیلو میں ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طوفان کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے بعد صدر جو بائیڈن نے نیویارک میں وفاقی ایمرجنسی کا اعلان کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست نیویارک کے مغربی علاقوں میں برف میں دبی گاڑیوں، برف کے ڈھیروں اور مکانات میں پھنسے افراد کی تلاش جاری ہے۔
ریاست نیویارک کے شہر بفیلو میں منگل کی دوپہر تک خراب موسم اور مزید 7 انچ برف پڑنے کا امکان ہے۔ خراب موسم کے باعث ملک میں منگل کی صبح 2900 پروازیں منسوخ ہوئیں۔جمعہ سے اب تک 16000 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں۔ ہوائی اڈوں پر سینکڑوں مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔مختلف ریاستوں میں 10 ہزار سے زائد صارفین کو بجلی کی فراہمی تاحال منقطع ہے۔واضح رہے کہ نیویارک میں حالیہ طوفان کو صدی کا بدترین موسم سرما کا طوفان کہا جا رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0