ہفتہ‬‮   2   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

احسن اونتو کا آزاد ی پسند کشمیریوں پر مودی حکومت کے بڑھتے ہوئے مظالم پر اظہار تشویش

       
مناظر: 382 | 29 Dec 2022  

سرینگر ( نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انٹرنیشنل فورم فارجسٹس ہومن رائٹس کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین محمد احسن اونتو نے آزادی پسند کشمیریوں پر نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے بڑھتے ہوئے مظالم پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
محمد احسن اونتو نے جموں خطے کی کوٹ بھلوال جیل سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ قابض بھارتی فورسز نے بیگناہ کشمیری نوجوانوں کے جعلی مقابلوں میں ماورائے عدالت قتل جبکہ بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی اداروںنے تحریک آزادی سے وابستہ لوگوں کی املاک کی ضبطی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی پسند کارکنوں کو انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے انکے خلاف پرانے جھوٹے مقدما ت دوبارہ کھولے جا رہے ہیں ۔ محمد احسن اونتو نے کہا کہ اس وقت سینکڑں کشمیری نوجوان بھارت کی جیلوں میں بند ہیں ، مقبوضہ علاقے کی جیلوں سے کشمیری اسیروں کو دور دراز کی بھارتی جیلوں میں منتقل کیا جا رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میںجماعت اسلامی کے فلاحی ادارے اور دیگر جائیدادیں ضبط کی جا رہی ہیں۔ محمد احسن اونتو نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا نام نہاد جمہوری ملک بھارت مقبوضہ علاقے میں جمہوری قدروں کی دھجیاں اڑا رہا ہے ۔ انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ آزادی پسندکشمیریوں کے خلاف اوچھے بھارتی ہتھکنڈوں کا موثر نونوٹس لیں

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0