پیر‬‮   22   جولائی   2024
 
 

کل جماعتی حریت کانفرنس کی جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر کے خلاف تازہ کریک ڈائون کی شدید مذمت

       
مناظر: 684 | 12 Feb 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے جماعت اسلامی کے ارکان کو نشانہ بناتے ہوئے محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں، چھاپوں اور گرفتاریوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج،پیراملٹری فورسز اور بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارہ این آئی اے بڑے پیمانے پر کارروائیاںکر رہے ہیں، دستاویزات قبضے میں لے رہے ہیں اور تعلیم، صحت اور پسماندہ افراد کی مدد کے لئے قائم اداروں سمیت جماعت اسلامی کی سماجی اور فلاحی سرگرمیوں سے وابستہ افراد کو گرفتار کر رہے ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے ایک بیان میں ان ظالمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کریک ڈائون کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس کا مقصدسماجی، مذہبی اور سیاسی طور پر اپنے وطن کی خدمت کرنے پر کشمیریوں کو سزا دینا ہے۔ ترجمان نے ان کارروائیوں کے دوران عام کشمیریوں کو نشانہ بنائے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مظالم کشمیری عوام کو ان کی جدوجہد آزادی سے نہیں روک سکتے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0