جمعرات‬‮   25   جولائی   2024
 
 

چندی گڑھ: ہندو انتہا پسند طلباءکاکشمیری طلباءپر تشدد

       
مناظر: 816 | 2 Mar 2024  

 

چندی گڑھ(نیوز ڈیسک ) بھارتی شہر چندی گڑھ کے ایک تعلیمی ادارے میں ہندو انتہا پسند طلبا ءنے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے طلبا ءکو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ چندی گڑھ کے شاہ پور میں واقع سی ٹی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ میں پیش آیا۔ کشمیری طلباءپر حملے کے بعد کیمپس میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
کالج میں زیر تعلیم کشمیری طلباءنے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ میں کچھ غیر مقامی ہندوطلباءنے ایک کشمیر ی طالبہ کے ساتھ بدتمیزی کی اور اسے سخت ہرساں کیا۔کشمیری طلباءنے کہا کہ جب انہوں نے ہندو طلباءکی اس مذموم حرکت پر احتجاج کیا توانہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔کشمیری طلباءنے مزید کہا کہ کالج انتظامیہ نے کشمیری طالبہ کو ہراساں کرنے والے ہندو طلباءکے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی ہے اور کالج میں شدید کشیدگی پائی جارہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0