پیر‬‮   22   جولائی   2024
 
 

امریکہ :بھارتی سکھ موسیقار کو گوردوارے کے باہر گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا

       
مناظر: 720 | 2 Mar 2024  

 

واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک سکھ کو امریکی ریاست الاباما میں ایک گرودوارے کے باہر نامعلوم حملہ آوروں نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راج سنگھ عرف گولڈی ایک موسیقار تھا اور اتر پردیش کے ضلع بجنور کے گائوں ٹانڈہ ساہو والا کا رہائشی تھا۔ وہ موسیقاروں کے ایک گروپ کے ساتھ ایک سال سے زائد عرصے سے امریکہ میں مقیم تھا۔
واقعے کے دن وہ کیرتن ( بھکت گانا) کرنے کے لیے الاباما کے علاقے سیلما میں گرودوارے گئے تھے۔
اپنے میوزیکل گروپ کے ساتھ کیرتن پرفارم کرنے کے بعد گولڈی گوردوارے کے باہر کھڑا تھاکہ نامعلوم حملہ آوروں نے اسے گولیاں مار دیں۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 23 فروری کو پیش آیا ہے۔
گولڈی اپنے والدین کا سب سے بڑا بیٹا تھا ۔پانچ سال قبل والد کے انتقال کے بعد وہ اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا۔ انہوں نے اپنے پیچھے ماں، دو بہنیں اور ایک چھوٹا بھائی چھوڑا ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0