جمعرات‬‮   5   دسمبر‬‮   2024
 
 

ہائی کورٹ نے بھارت کی بریلی جیل میں قید کشمیری نوجوان کی نظربندی کالعدم قراردے دی

       
مناظر: 263 | 4 Mar 2024  

سرینگر( نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان عمراعجاز میر کی نظربندی کو کالعدم قراردیتے ہوئے انہیں فوری طوپر رہا کرنے کا حکم دیاہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض حکام نے27سالہ عمر اعجاز میر کو2022میں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے بھارتی ریاست اتر پردیش کی بریلی جیل میں نظر بند کردیاتھا۔ پولیس نے ان کے خلاف 2016میں پتھرا ئو کرنے کے الزام پر 6ایف آئی آر درج کی تھیں۔ جج راہول بھارتی کی عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بانڈی پورہ کے 19مئی 2022کے نظر بندی کے احکامات کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے عمر اعجاز کی رہائی کا حکم دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0