جمعرات‬‮   25   جولائی   2024
 
 

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز دیکھنے والوں کیلئے اچھی خبر

       
مناظر: 629 | 13 Feb 2023  

کراچی(نیوز ڈیسک ) شہر قائد میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کے لیے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز کراچی مقصود میمن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 8 کے شیڈول میچز کیلئے سکیورٹی ڈویژن نے سندھ حکومت اور تمام متعلقہ حکام کی مدد سے شائقین کی سہولت کے لیے ایک جامع سکیورٹی پلان تیار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی انتظامات اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام تماشائیوں کو داخلی دروازے پر سکیورٹی عملے کی جانب سے اچھی طرح سے چیک کیا جائے گا، نیشنل اسٹیڈیم میں کسی بھی قسم کی ریفریشمنٹ، کھانے کی چیزیں، مشروبات، شیشہ، پلاسٹک کی بوتلیں، ڈبے اور نشہ آور اشیاء ساتھ لے جانے کی ممانعت ہے۔
مقصود میمن نے کہا کہ شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم سے دور کی پارکنگ ختم کردی گئی ہے اور اسٹیڈیم سے ملحقہ چائنا گراؤنڈ عام شائقین کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے کھلا رہے گا جب کہ وی آئی پی نیشنل کوچنگ سینٹر کے اندر گاڑیاں پارک کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کار کا سرخ اسٹیکر رکھنے والے آفیشلز اسٹیڈیم کے احاطے میں گاڑیاں پارک کر سکیں گے جب کہ گاڑی پارک کرنے کے لیے تماشائیوں کو اپنا اصل شناختی کارڈ اور میچ ٹکٹ ضرور دکھانا ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0