بنگلور(نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست کرناٹک میںبی جے پی کے ایک رکن اسمبلی پریتم گوڑا نے مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر تم مجھے ووٹ نہیں دو گے تو میں تمہارا کوئی کام نہیں کروں گا۔ پریتم گوڑا نے مسلمانوں سے کہاکہ تم نے تین انتخابات میں ووٹ نہ دے کر مجھے دھوکہ دیا ہے۔ چھ ماہ میں دوبارہ انتخابات ہوں گے اور اگر تم نے مجھے دوبارہ دھوکہ دیا تو میں وہیں رہوں گا اور تمہارا کام نہیں کروں گا۔بی جے پی ایم ایل اے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ مسلمان ووٹروں سے یہ کہتے ہوئے سنے جا سکتے ہیں کہ جب تک مسلمان انہیں ووٹ نہیں دیں گے وہ ان کا کام نہیں کریں گے۔پریتم گوڑا کہتے ہیں کہ اگر تم میرے گھر آ گئے تو میں تمہیں واپس بھیج دوں گااورمیں تمہارا کوئی بھی کام نہیں کروں گا۔
مجھے ووٹ نہ دیا تو میں تمہارا کوئی کام نہیں کروں گا:بی جے پی رکن اسمبلی کی مسلمانوں کو دھمکی
مناظر: 981 | 12 Dec 2022