اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) الیکشن کمیشن کے 31 دسمبر کو بلدیاتی الیکشن معطل کرنے کے فیصلے کے بعد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے وفاقی حکومت پر طنز کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ جو حکومت 27 کلومیٹر پر بلدیہ کا الیکشن نہیں کرا سکتی، وہ جنرل الیکشن کیا خاک کرائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر پیغام میں پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لوگوں نے اسلام آباد کے الیکشن پر بڑی محنت کی،پیسے لگائے3دن پہلے الیکشن ملتوی کر دیے، استعفے منظور نہیں کرتے،اسمبلی تحلیل نہیں کرتے،الیکشن کرواتے نہیں،یہ کیا کرناچاہتے ہیں؟الیکشن پی ڈی ایم کی سیاست دفن کردےگا۔