بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

9 مئی واقعات: چیئرمین پی ٹی آئی 10 نامزد مقدمات میں گنہگار قرار

       
مناظر: 876 | 13 Sep 2023  

 

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) سانحہ نو مئی کے سلسلہ میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 14 مقدمات کی تفتیش مکمل کر لی، ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 10 نامزد مقدمات میں گنہگار قرار دے دیا۔
ذرائع جے آئی ٹی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف مرکزی مقدمہ 96/23 کا چالان دو ہزار صفحات پر مشتمل ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سوشل میڈیا سے متعلق 4 سو سے زائد شواہد ملے۔
جے آئی ٹی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے بیانات اور نشاندہی پر چیئرمین پی ٹی آئی کو گنہگار قرار دیا گیا، جناح ہاؤس حملے میں براہ راست ملوث 80 ملزمان کے بیانات میں سازش کا عنصر واضع ہوا۔
حکام جے آئی ٹی کے مطابق 9 مئی کے واقعات پر براہ راست سازش کے شواہد بھی دوران تفتیش ملے، چیئرمین پی ٹی آئی کے اپنے بیانات حالات سے متضاد پائے گئے۔
جے آئی ٹی حکام کے مطابق دیگر 9 مقدمات میں بھی ٹھوس شواہد کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی گنہگار قرار پائے، 14 مقدمات کا چالان جلد عدالت میں جمع کرا دیا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0