بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

میانوالی ایئر بیس حملے میں غیر ملکی جدید ترین ا سلحہ استعمال ہونے کا انکشاف، اسلحہ کس ملک کا تھا ؟

       
مناظر: 449 | 6 Nov 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )میانوالی ائیر بیس حملے سے متعلق سنسنی خیز انکشافات منظر عام پر آ گئے۔اطلاعات کے مطابق میانوالی حملے میں مارے جانے والے دہشتگردوں سے امریکی ساختہ اسلحہ برآمد ہوا ہے، اسلحے میں آر پی جی سیون، اے کے سیونٹی فور،ایم 16 اور اے فور شامل ہیں۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین پر امریکہ کے تیار کردہ ہتھیار کھلے عام فروخت ہو رہے ہیں، دہشتگردوں کی امریکی اسلحے تک رسائی انتہائی آسان ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق امریکی ساختہ ہتھیار افغانستان میں وافر مقدار میں موجود ہیں، افغانستان سے ملنے والے ہتھیار دہشتگرد پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، امریکا کے افغانستان سے اِنحلا کے بعد دہشت گرد آزادانہ غیر مُلکی ہتھیاروں کا استعمال کرتے آ رہے ہیں،اس سے پہلے ژوب کنٹونمنٹ حملے میں بھی امریکی ہتھیاروں کا استعمال ہوا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0