لاہور (نیوزڈیسک ) لاہور پولیس نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث 850 میں سے مزید 105 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا ہے،گرفتار ملزمان میں سے پچاس سے زائد کو جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے، جناح ہاؤس کو سب سے پہلے آگ لگانےوالا مرکزی ملزم پولیس پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے جس سے تفتیش کا عمل جاری ہے، جبکہ باقی افراد سے بھی تفتیش کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث 745ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں پولیس کے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے،انویسٹی گیشن ،آپریشنز اور اے وی ایل ایس کی ٹیمیں متحرک کارکنوں کی گرفتاری کے لیے تشکیل دی گئی ہیں، یہ فہرست ٹیکنیکل بنیاد پر بنائی گئی ہے۔