ہفتہ‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

       
مناظر: 998 | 16 Nov 2023  

 

لاہور ( نیوز ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے استعفے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ مجھے وہ لمحہ اچھی طرح یاد ہے جب مجھے پی سی بی کی جانب سے 2019ء میں پاکستان کی قیادت کرنے کی کال موصول ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 4 برسوں میں، میں نے میدان کے اندر اور باہر بہت سے عروج و زوال دیکھے لیکن میرا مقصد پورے خلوص اور جذبے کے ساتھ پاکستان کے وقار اور عزت کو برقرار رکھنا ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ وائٹ بال فارمیٹ میں نمبر 1 پر پہنچنا تمام کھلاڑیوں، کوچز اور انتظامیہ کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ تھا، میں اس دوران شائقین کرکٹ کی جانب سے اپنی پُرجوش حمایت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج میں تمام فارمیٹس میں پاکستان کی کپتانی چھوڑ رہا ہوں، یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس کے لیے یہ صحیح وقت ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ میں تینوں فارمیٹس میں بطور کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کرتا رہوں گا، میں نئے کپتان اور ٹیم کے ساتھ اپنی حمایت اور تجربہ شیئر کرنے کے لیے موجود رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ کپتانی کی یہ اہم ذمہ داری سونپنے پر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان زندہ باد۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0