جمعہ‬‮   20   ستمبر‬‮   2024
 
 

سائفر کیس کی کارروائی پرنٹ، الیکٹرانک و سوشل میڈیا پر نشر کرنے پر مکمل پابندی

       
مناظر: 644 | 15 Dec 2023  

 

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) سائفر کیس میں بڑی پیش رفت، سائفر کیس کی کارروائی پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے بڑا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر سائفر کیس سے متعلق کوئی کارروائی نشر نہیں ہو گی۔

 


عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا اور پی ٹی اے کو اس حوالے سے ہدایات پر پابندی کی ہدایت کی جاتی ہے، اگر کوئی بھی خلاف ورزی ہوئی تو اس پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا اور پی ٹی اے کو عدالتی حکم کی کاپی فراہم کی جائے تاکہ آئندہ خلاف ورزی نہ ہو، سائفر کیس کا ٹرائل ان کیمرہ کرنے کی پراسیکیوشن کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔
فیصلے کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی فیملی مشروط موجود ہو گی، شرط ہو گی کہ عدالتی کارروائی کو فیملی ممبران کسی جگہ بیان نہیں کریں گے۔
عدالت کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے کے مطابق ٹرائل کی کارروائی کے دوران پبلک موجود نہیں ہو گی۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0