اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

خیبر پختونخوا حکومت نے نکاح نامے میں ختم نبوت ﷺ کا حلف لازمی قرار دے دیا

       
مناظر: 348 | 23 Dec 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) خیبر پختونخوا حکومت نے نکاح نامے میں ختمِ نبوت ﷺ کا حلف لازمی قرار دے دیا۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ خیبر پختونخوا کے اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے مسلم فیملی لاز آرڈیننس میں ترامیم کی ہیں، ترامیم مسلم فیملی آرڈیننس کےسیریل نمبر 13 اور 25 میں کی گئی ہیں۔ نکاح نامہ میں کیش، منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد کی صورت میں حق مہر کی تفصیلات درج کرنا ہوں گی اور نکاح نامے میں حلف ختم نبوت ﷺ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے، دلہا اور دلہن دونوں ختم نبوت ﷺ کا حلف دینے کے پابند ہوں گے۔ نکاح نامے پر دلہا، دلہن، دلہا و دلہن کے وکلا اور گواہان کےدستخط ہوں گے جبکہ نکاح نامے پر نکاح رجسٹرار کے دستخط اور مہر بھی لازمی قرار دیے گئے ہیں۔
دوسری جانب جیو نیوز سے گفتگو میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خیبر پختونخوا داؤد خان نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے مسلم فیملی لاز آرڈیننس میں ترامیم کا فیصلہ کیا تھا، ترامیم نکاح خواں کی تعلیمی اہلیت سے متعلق تھیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0