کوئٹہ ( نیوز ڈیسک ) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 3 دھماکے ہوئے ہیں جن میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
جعفر آباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں کریکر دھماکے سے 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ تربت میں آبسر روڈ پر دستی بم حملہ کے دوران بھی ایک شخص زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس کے مطابق کوئٹہ کے اسپنی روڈ پر بھی دھماکے کی آواز سنی گئی ہے جبکہ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کوئٹہ، تربت اور جعفر آباد دھماکوں کا نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکرٹری و آئی جی بلوچستان سے فوری طور پر رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔