اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں خانوزئی کے علاقے میں سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خانوزئی میں دھماکا انتخابی امیدوار اسفندیارکاکڑ کے دفتر کےباہر ہوا۔