جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

9مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: عمران خان مرکزی ملزم قرار

       
مناظر: 340 | 1 Mar 2024  

 

لاہور ( نیوز ڈیسک ) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ کیس کے سات مقدمات کی سماعت کے دوران سپیشل پراسیکیوٹرنے بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی واقعات کا مرکزی ملزم قرار دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق جج ارشد جاوید نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، دوران سماعت سپیشل پراسیکیوٹر رانا شکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں بانی پی ٹی آئی مرکزی ملزم ہیں، گواہوں کے بیانات موجود ہیں ، بانی پی ٹی آئی نے تمام رہنماؤں کو حساس تنصیبات جلانے اور عوام کو سڑکوں پر نکلنے کا کہا تھا۔
بعدازاں عدالت نے سماعت ملتوی کردی ۔
یاد رہے کہ 24 فروری کو انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی 9 مئی کے جلاؤگھیراؤ اور دیگر سے متعلق 7 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرلی تھیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0