بدھ‬‮   24   جولائی   2024
 
 

بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد

       
مناظر: 847 | 12 Mar 2024  
راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی کا فیصلہ محکمۂ داخلہ پنجاب نے کیا، ان سے ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق 2 ہفتوں کے لیے ہو گا۔
واضح رہے کہ جیل انتظامیہ نے منگل اور جمعرات کا دن ملاقاتوں کے لیے مختص کر رکھا تھا۔
میڈیاکو بھی بانی پی ٹی آئی کی کوریج سے روک دیا گیا
قبل ازیں پولیس نے میڈیا کو بھی بانی پی ٹی آئی کی کوریج سے روک دیا،  میڈیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی کوریج کرتا ہے،  تاہم پولیس نے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 کے باہر میڈیا گاڑیوں کی پارکنگ پر بیریئر لگا دیے۔
پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کیمروں والی جگہ پر بھی قناتیں لگادیں ، اس حوالے سے موقع پر موجود سکیورٹی اہلکار نے کہا کہ میڈیا کو آج کوریج کی اجازت نہیں،  میڈیا ٹیمیں جیل سے 2 کلو میٹر دور چلی جائیں۔
 دوسری جانب گزشتہ روز ہی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0