جمعرات‬‮   2   جنوری‬‮   2025
 
 

ڈالر مہنگاہونے کے بعد ٹیوٹا نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا

       
مناظر: 337 | 28 Jan 2023  

کراچی(نیوز ڈیسک ) ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ پارٹس کی قیمتوں میں اضافے کا بھی باعث بن رہاہے جس سے پیداواری لاگت بڑھتی جارہی ہے اور اس کے پیش نظر انڈس موٹر ز کمپنی نے 4 لاکھ روپے تک اپنی گاڑیوں کی قیمت بڑھا دی ہے ، نئی قیمتوں کا اطلاق 12 جنوری 2023 کے بعد بک ہونے والی گاڑیوں پر ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق یارس 1.3، جی ایل آئی ایم ٹی کی قیمت 38 لاکھ 19 ہزار روپے سے بڑھا کر 40 لاکھ 79 ہزار کی گئی ہے جبکہ 1.3 جی ایل آئی سی وی ٹی کی قیمت 40 لاکھ 69 ہزار روپے سے بڑھا کر 43 لاکھ 39 ہزار روپے کردی گئی ہے۔یارس 1.3 اے ٹی آئی وی ایم ٹی کی نئی قیمت 43 لاکھ 9 ہزار، 1.3 اے ٹی آئی وی سی وی ٹی کی 45 لاکھ 29 ہزار، یارس 1.5 اے ٹی آئی وی ایکس ایم ٹی آئی کی 46 لاکھ 49 ہزار اور 1.5 اے ٹی وی آئی ایکس سی وی ٹی کی نئی قیمت 49 لاکھ 29 ہزار روپے کردی گئی ہے۔
اسی طرح کرولا 1.6 اٹلس ایکس ایم ٹی کی نئی قیمت 52 لاکھ 69 ہزار روپے، کرولا 1.6 اٹلس ایکس سی وی ٹی آئی کی نئی قیمت 57 لاکھ 49 ہزار روپے،کرولا 1.6 اٹلس ایکس سی وی ٹی آئی ایس ای کی نئی قیمت 63 لاکھ 19 ہزار روپے، 1.8 ایکس سی وی ٹی گرینڈی کی نئی قیمت 66 لاکھ 49 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔علاوہ ازیں ریوو وی اے ٹی 2.8 کی قیمت ایک کروڑ 22 لاکھ 39 ہزار روپے جبکہ ریوو وی اے ٹی روکو کی قیمت ایک کروڑ 82 لاکھ99 ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے۔
فارچونر 2.7 جی پٹرول کی قیمت ایک کروڑ 34 لاکھ 19 روپے، فارچونر 2.7 وی پٹرول کی قیمت ایک کروڑ 53 لاکھ39 ہزار روپے، فارچونر 2.8 سگما فور ڈیڑل کی قیمت ایک کروڑ 61 لاکھ 89 ہزار روپے جبکہ فارچونر 2.8 لیجنڈر ڈیڑل کی قیمت ایک کروڑ 70 لاکھ 69 ہزار رروپے مقرر کردی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0