جمعرات‬‮   26   دسمبر‬‮   2024
 
 

پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی

       
مناظر: 352 | 2 Feb 2023  
  کراچی(نیوز ڈیسک ) پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی. ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ترقی پانے والے ایئر آفسران میں ایئر وائس مارشل عمران قادر، ایئر وائس مارشل غضنفر لطیف، ایئر وائس مارشل شہریار خان اور ایئر وائس مارشل نعمان وحید شامل ہیں۔علاوہ ازیں ایئر وائس مارشل مہر یار ثاقب نیازی، ایئر وائس مارشل ابوذر خان، ایئر وائس مارشل محمد آصف اسلم اور ایئر وائس مارشل غلام شبیر بھی ترقی پانے والے افسران میں شامل ہیں۔
 ایئر وائس مارشل عمران قادر ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک فضائیہ کے ایڈوائزر برائے آپریشنز آڈٹ اینڈ ایویلیوایشن سیل کے عہدے پر فائز ہیں جبکہ ایئر وائس مارشلغضنفر لطیف اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر سٹاف (آپریشنز) اور اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر سٹاف (سیفٹی) کے عہدے پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر وائس مارشل شہریار خان، چیف آف دی ایئر سٹاف کے پرسنل اسٹاف آفیسر اور ایک ریجنل ایئر کمانڈ میں سینیئر سٹاف آفیسر رہ چکے ہیں جبکہ ایئر وائس مارشل نعمان وحید نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر سٹاف (پلانز) اور اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر اسٹاف (آپریشنل ریسرچ اینڈ انیلسس) اپنی خدمات سر انجام دیں۔
 پاک فضائیہ کے مطابق ایئر وائس مارشل مہر یار ثاقب نیازی، میراج ری بلڈ فیکٹری کے منیجنگ ڈائریکٹر  اور پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کورنگی کریک میں بطور کمانڈنٹ (ٹیک) تعینات رہے۔ ایئر وائس مارشل ابوذر خان ایئر کرافٹ ری بلڈ فیکٹری میں بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر اور منیجنگ ڈائریکٹر تعینات رہے جبکہ ایئر وائس مارشل محمد آصف اسلم، ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر سٹاف (ویپنز انجینئرنگ) کے عہدے پر فائز رہے اور ایئر وائس مارشل غلام شبیر، ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر سٹاف (ٹریننگ ایئرمین اینڈ سویلینز) تعینات رہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0