جمعرات‬‮   25   جولائی   2024
 
 

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ملک بھر میں ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد

       
مناظر: 653 | 5 Feb 2023  

اسلام آباد5فروری(نیوز ڈیسک )سیاسی جماعتوں کے کارکنوں، مذہبی تنظیموں، سرکاری افسرون، انسانی حقوق کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نےآج ملک بھرمیں جلسوں اور ریلیوں کا اہتمام کرکے مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔
شرکا ء نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے وادی کشمیرمیں بھارتی مظالم کا نوٹس لینے اور کشمیریوںکو غیر انسانی کرفیو، نظر بندیوں اور چھاپوں سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا۔ اسلام آباد میں سیاسی کارکنوں، انسانی حقوق کے اداروں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے ریلی کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم بڑھ رہے ہیں ۔ انہوں نے بھارت پر زوردیاکہ وہ کشمیری عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کشمیری بھائیوں کو ان کا حق خودارادیت ملنے تک ان کی غیر مشروط حمایت جاری رکھیں گے۔ اس دوران کوہالہ اور پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے دیگر اہم مقامات پر انسانی زنجیریں بنائی گئیں۔ کراچی میں یکجہتی کشمیر ریلی میں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کے ساتھ ساتھ پولیس سربراہ نے بھی شرکت کی۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کشمیری عوام سات دہائیوں سے بھارتی قبضے کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور ان کی جدوجہد کے جلد نتائج برآمد ہوں گے۔ یوم یکجہتی کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مظلوم کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی بھرپور حمایت کے اظہار کے لیے منایا جاتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0