مردان (نیوز ڈیسک ) پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، تاہم حادثےمیں طیارےکے دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان کےقریب حادثے کا شکار ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارے نے کھیتوں میں ہنگامی لینڈنگ کی تایم حادثےمیں طیارےکے دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ ترجمان نے بتایا کہ زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ائیر ہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننےکے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دی ہے۔
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ محفوظ
مناظر: 834 | 8 Feb 2023